ETV Bharat / state

Urban Local Body Election ٹھنڈ کے باوجود لوگ رائے دہی کے استعمال کے لیے نکلے

بلدیاتی انتخابات کے تحت بہار کے 23 اضلاع میں صبح سات بجے سے ووٹنگ جاری ہے۔ حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے صبح سے ہی ووٹرز کی لمبی قطاریں میں نظر آئے۔ Urban Local Body Election

Urban Local Body Election: Poling in 23 districts of Bihar
ٹھنڈ کے باوجود لوگ رائے دہی کے استعمال کے لیے نکلے
author img

By

Published : Dec 29, 2022, 5:32 PM IST

پٹنہ: بہار بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج بہار کے 23 اضلاع کے 68 بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو رہا ہے، ووٹنگ صبح سات بجے سے شروع ہوا جو شام کے پانچ بجے تک چلے گا، اس بار پورے بہار میں 2230 عمارتوں میں 7088 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں 17 میونسپل کارپوریشن، دو نگر پریشد اور 49 نگر پنچایت کے رائے دہندگان حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ تمام مراکز پر پولیس انتظامیہ کی سخت نگرانی ہے، ضلع کلکٹر سمیت اعلیٰ افسران تمام پولنگ مراکز پر جا کر حالات کا جائزہ لیا ہے، حالانکہ ابھی تک بہار کے کسی بھی اضلاع سے تشدد واقعات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ Urban Local Body Election
ادھر پٹنہ میں بھی خوشگوار ماحول میں رائے دہندگان اپنے حق رائے کا استعمال کر رہے ہیں، حالانکہ صبح سے ہی یہاں تیز ہوائیں چل رہی ہیں، ووٹر کے گھر سے نہیں نکلنے کی وجہ سے دن کے بارہ بجے تک ووٹ فیصد کی رفتار کافی سست تھی، بارہ بجے تک محض بارہ فیصد ہی ووٹنگ ہوئی، مگر بارہ بجے کے بعد جیسے ہی دھوپ نکلی لوگ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل کر پولنگ مراکز پہنچے۔ اس بار مرد کے ساتھ نوجوان و خواتین بھی بڑی تعداد میں اپنے حق رائے کا استعمال کرنے باہر نکلی ہیں، شہر کے بی این کالج، میرر ہائی اسکول، شاہ گنج، سلطان گنج، عالم گنج، ہتھوا مارکیٹ، پیر بہور پوسٹ آفس وغیرہ مقامات پر ووٹنگ لائن میں زیادہ کھڑے ہوئے لوگ دکھائی دئے۔ پولنگ مراکز سے دو سو میٹر کے دائرے میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

ویڈیو
پٹنہ میونسپل کارپوریشن حلقہ میں میئر کے عہدے کے لیے 32 اور ڈپٹی میئر کے لیے 16 خواتین امیدوار میدان میں ہیں، یہاں کارپوریشن کے 75 وارڈوں کے لیے کل 503 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں، جب کہ 17 لاکھ 43 ہزار ووٹر رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ یہاں 629 عمارتوں میں 1891 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ مختلف پولنگ مراکز سے ووٹنگ کرنے کے بعد لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ ہم لوگوں نے اپنے علاقے کی صاف صفائی اور ترقی کے لیے امیدوار کا انتخاب کیا ہے اور اسی کے حق میں ووٹ کیا ہے، یہاں صرف ذات برادری سے اوپر اٹھ کر صرف ترقی موضوع رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.