پٹنہ : بہار میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کااعلان کردیا گیا ہے۔ بہار الیکشن کمیشن نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات دو مرحلے میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 10 اکتوبر کو ووٹ ڈالیں جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں 20 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ Urban Civic Body Election TO BE Held In Bihar On 10 October
الیکشن کمشنر نے کہا کہ اسی طرح دوسرے مرحلے کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی تاریخ 16 ستمبر 2022 سے 24 ستمبر 2022 تک ہوگی، جب کہ نام واپسی کا عمل 27 سے 29 ستمبر کے درمیان ہوگی. امیدواروں کی فہرست اور انتخابی نشان 30 ستمبر 2022 کو دیے جائیں گے. ووٹنگ 20 اکتوبر 2022 کو صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک کیے جائیں گے. ووٹنگ کے دو دن بعد یعنی 22 اکتوبر 2022 کو ووٹ کی گنتی عمل میں آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛Janta Raj, Not Jungle Raj In Biha: بہار میں جنگل راج نہیں، جنتا راج ہے: نتیش کمار
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں جن اضلاع میں انتخاب ہوگا ان میں پٹنہ، بکسر، بھوجپور، کیمور، روہتاس، نالندہ، گیا، نوادہ، اورنگ آباد، جہان آباد، ارول، سارن، سیوان، گوپال گنج،مظفر پور، ویشالی ، مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن ،سیتامڑھی ،دربھنگہ ، مدہوبنی ، سمستی پور ،سہرسہ، سپول، مدھے پورہ ، پورنیہ ، کٹیہار ،کشن گنج ،ارریہ ، مونگیر، لکھی سرائے، شیخ پورہ، بیگو سرائے، کھگریا، جموئی، بھاگلپور اور بانکا کے نام شامل ہیں. جب کہ دوسرے مرحلے کا انتخاب 20 اکتوبر کو ہوگا،
الیکشن کمشنر ڈاکٹر دیپک پرساد نے مزید کہا کہ تمام اضلاع کے ڈی ایم کو نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں، ضلع کلکٹر ہی الیکشن آفیسر بنائے گئے ہیں، جو پوری ایمانداری سے انتخاب کرائیں گے، یہ انتخاب قبل کی طرح اس بار بھی ای وی ایم سے ہوں گے. حفاظتی نقطۂ نظر سے انتظامات سخت کیے جائیں گے اور کسی طرح کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی.