ضلع مجسٹریٹ امن سمیر نے آج یہاں بتایاکہ ریاست میں باہر سے آنے والے لوگوں سے انفیکشن کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے اس لئے بکسر کی اتر پردیش سے متصل سرحد کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور 24 گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے ۔
دیارا علاقوںمیں گنگاندی کے متصل تھانہ علاقوں کے پولیس کو نگرانی کرنے کو کہا گیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ضلع کی سرحد اتر پردیش کے غازی پور اور بلیا ضلع سے متصل ہیں اس لئے وہاں کے بھی انتظامی افسران سے چوکسی برتنے کو کہا گی ہے اور سرحد پر مسلسل چوکسی برتی جارہی ہے ۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہاکہ راشن لیکر جانے والی گاڑیوں کو بھی باقاعدہ گاڑی پاس وغیرہ کی جانچ پڑتال کے بعد ہی جانے دیں ۔ بہار سے تو آمد ورفت بلکل نہ ہو پائے اس بات کو یقینی بنایاجائے۔