ETV Bharat / state

اسمرتی ایرانی کورونا سے متاثر - کورونا وائرس

مرکزی وزیر سمرتی ایرانی بھی کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں۔ انہوں نے آج ایک ٹوئٹ کرکے کورونا ٹسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی۔ بہار انتخابات میں بی جے پی کی ایک اور اسٹار کیمپینر کورونا سے متاثر ہوئیں۔ ان سے قبل مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس، نائب وزیراعلی سشیل مودی، شہنواز حسین بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

Union Minister Smriti Irani Tests Positive For Coronavirus
بہار انتخابات میں بی جے پی کی ایک اور اسٹار کیمپینر سمرتی ایرانی کورونا سے متاثر
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 8:15 PM IST

اسمرتی ایرانی نے ٹوئٹ کرکے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع دی اور ان کے رابطہ میں آئے لوگوں کو بھی ٹسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میرا کووڈ۔19 ٹسٹ مثبت پایا گیا اور میں ان لوگوں سے جلدازجلد کورونا ٹسٹ کرانے کی درخواست کرتی ہوں جو میرے رابطہ میں آئے تھے۔

Union Minister Smriti Irani Tests Positive For Coronavirus
بہار انتخابات میں بی جے پی کی ایک اور اسٹار کیمپینر سمرتی ایرانی کورونا سے متاثر

اسمرتی ایرانی بہار انتخابات کے دوران بی جے پی کےلیے مہم چلا رہی تھیں۔ انہوں نے متعدد انتخابی جلسوں سے خطاب کیا اور انتخابی مہم میں زور و شور سے حصہ لیا تھا۔

قبل ازیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما سشیل کمار مودی بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے جبکہ ان کا پٹنہ کے ایمس میں علاج کیا جارہا ہے۔ سشیل مودی نے بھی ٹوئٹ کرکے اس بات کی اطلاع دی تھی۔

سمرتی ایرانی بہار اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی اسٹار کیمپینر ہیں جنہوں نے متعدد انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.