ETV Bharat / state

ارریہ میں یونیسیف کی اہم سالانہ میٹنگ

یونیسف کی یونٹ ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے جس سے دیہی علاقوں کے مریضوں کو زیادہ فائدہ پہنچ رہا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 1:04 PM IST

ریاست بہار کے محکمہ صحت کے ساتھ عالمی تنظیم یونیسف طبی میدان میں مشترکہ طور پر کام کرتی ہے، یونیسف کا مقصد گاؤں و دور دراز کے علاقوں میں پہنچ کر مریضوں کی امداد کرنا ہے ساتھ ہی ریاستی محکمہ صحت کے منصوبوں سے لوگوں کو بیدار کرنا ہے تاکہ لوگوں کو حکومت کی ان اسکیموں سے بروقت فائدہ پہنچ سکے۔

یونیسف اپنے طور پر بھی مریضوں کی مدد میں پیش پیش رہتی ہے، ایک منظم طریقے سے یونیسف کی یونٹ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے جس سے دیہی علاقوں کے مریضوں کو زیادہ فائدہ پہنچتا ہے۔

ارریہ میں یونیسیف کی اہم سالانہ میٹنگ منعقد

مذکورہ باتیں ارریہ ضلع کے یونیسف کوآرڈینیٹر محمد معظم نے ارریہ صدر ہسپتال میں منعقد یونیسف کی سالانہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

میٹنگ کی صدارت صدر اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر سریش پرساد نے کی جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر ضلع پروگرام آفیسر ڈاکٹر ریحان اشرف شامل ہوئے۔

میٹنگ میں ارریہ بلاک کے علاوہ جوکی ھاٹ، سکٹی، بھرگامہ، فاربس گنج، رانی گنج ، کرسا کانٹا اور نرپت گنج کے بلاک سطح پر یونیسف کے ذمہ داران شامل ہوئے اور تمام لوگوں نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔

سول سرجن ڈاکٹر سریش پرساد نے کہا کہ یونیسف کی کارکردگی قابل ستائش ہے، بیدار لوگوں کی مدد سے دیہی علاقوں میں ہم ان مریضوں تک پہنچ پاتے ہیں جہاں ہماری نظر نہیں جاتی، بہت کم دنوں میں یونیسف کے کارکنان نے اپنی محنت اور اچھے اخلاق کی وجہ سے ضلع کے تمام بلاک و پنچایت میں اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔

ضلع پروگرام آفیسر ڈاکٹر ریحان اشرف نے یونیسف کے تمام ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام بلاک میں ریفرل ہسپتال میں یونیسف کے لیے مخصوص جگہ ہے جہاں سے یہ سارے کام انجام دیتے ہیں، عوام کو کسی طرح کی دشواری پیش نہ آئے اس کے لیے یونیسیف پوری کوشش کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.