ETV Bharat / state

Nitish Kumar Government: نتیش کمار کے دورِ اقتدار میں بہار ترقی کی راہ پرگامزن، میجر اقبال حیدر - نتیش حکومت ریاست کی ترقی کے لئے پُرعزم

میجر اقبال حیدر نے کہا کہ اردو اداروں میں جتنے بھی عہدے خالی ہیں سبھی جلد از جلد بحال کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ نتیش کمار اس مسئلے پر پہلے سے ہی سنجیدہ ہیں، جس طرح حج کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب عمل میں آیا اسی طرح تمام اداروں کے عہدوں پر بھی تقرری کی جائے گی۔ Nitish Government is Committed to the Development of the State

میجر اقبال حیدر
میجر اقبال حیدر
author img

By

Published : Jun 4, 2022, 2:55 PM IST

Updated : Jun 5, 2022, 1:52 PM IST

پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ کے ریاستی جنرل سکریٹری میجر اقبال حیدر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جب سے بہار کی باگ ڈور سنبھالی اس کے بعد سے بہار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، آج سے 17 سال قبل کے بہار کا موازنہ موجودہ بہار سے کر لیں تو اس کا بخوبی اندازہ ہو جائے گا۔ نتیش کمار کسی ایک کے لیے نہیں بلکہ بلاتفریق مذہب و ملت لوگوں کے لیے کام کیا ہے، آج بہار میں سڑکوں اور پلوں کا جال بچھا ہوا ہے، باہر سے بڑے بڑے صنعت کار یہاں فیکٹریاں لگانے کے لئے آ رہے ہیں، تعلیم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، لڑکیاں بلاخوف و خطر تعلیم حاصل کر رہی ہیں، وزیر اعلیٰ، بہار کے مختلف اضلاع میں اقلیتی طلبہ و طالبات کے لئے اقلیتی رہائش ہاسٹل کی تعمیر کروا رہے ہیں تاکہ دور دراز کے بچوں کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے، ساتھ ہی جو بچے میٹرک یا انٹر میں فرسٹ پوزیشن حاصل کر رہے ہیں انہیں بہترین انعامات دئے جا رہے ہیں.آج سے 17سال قبل کے بہار میں ان ساری چیزوں کا تصور بھی تھا؟ Nitish Government is Committed to the Development of the State

جنتا دل یونائیٹڈ کے ریاستی جنرل سکریٹری میجر اقبال حیدر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کے تئیں نتیش کمار روز اول سے سنجیدہ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ 24 گھنٹے میں اس کی میٹنگ طلب کر اسے کابینہ سے پاس بھی کروا دیا، اس مردم شماری کو ریاستی حکومت اپنے فنڈ سے کرے گی جس کے لئے ابھی 500 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ اس مردم شماری کے لئے جتنی بھی پارٹی ساتھ آئی ہے ہم سبھی کا استقبال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Caste Based Census: ذات پر مبنی مردم شماری کے لئے جے ڈی یو کا موقف واضح ہے، میجراقبال حیدر

ایک سوال کے جواب میں میجر اقبال حیدر نے کہا کہ اردو اداروں میں جتنے بھی عہدے خالی ہیں سبھی جلد از جلد بحال کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ نتیش کمار اس مسئلے پر قبل سے ہی سنجیدہ ہیں، جس طرح حج کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب عمل میں آیا اسی طرح تمام اداروں کے عہدے بھی بھرے جائیں گے. اس سے اردو داں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے. میجر اقبال نے کہا کہ ذات شماری کے لئے جس طرح بھاجپا نے حمایت کی ہے ہمیں امید ہے وہ آگے بھی حمایت کرے گی۔

Last Updated : Jun 5, 2022, 1:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.