گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں انڈر 17 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا۔ ضلع انتظامیہ کھیل کے فروغ کے لیے ٹورنامنٹ کرارہی ہے اس ٹورنامنٹ میں ریاست بہار کے مختلف اضلاع کی ٹیمیں شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کے رہنے کھانے اور آنے جانے کے اخراجات انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے ہیں۔ Under-17 cricket tournament organized by Gaya district administration
گیا انڈر 17 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کُل 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کا افتتاح ضلع کے ڈی ڈی سی سومن کمار، کھیل افسر شمیم احمد، بچت افسر ذاکر حسین، معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر فراست حسین اور گاندھی میدان اسٹیڈیم کے سکریٹری موتی کریمی نے مشترکہ طور پر شمع روشن اور غبارے ہوا میں اڑا کر کیا۔ total teams in Gaya U-17 cricket tournament
ڈی ڈی سی سومن کمار نے کہا کہ 'کھیل کے فروغ میں نہ صرف کام ہوا ہے بلکہ یہاں کھلاڑیوں کے کھیل کو نکھارنے کی بھی کوشش ہے ضلع میں کھیل کے لیے انفراسٹرکچر کی ضرورت محسوس کی گئی تھی جس کے تحت کام ہورہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'گاندھی میدان ہری ہر سبرامنیم اسٹیڈیم گراؤنڈ کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔ کرکٹ کھیلنے والوں کے لیے میٹ اور نیٹ بھی لگایا گیا ہے تاکہ پریکٹس میں کھلاڑیوں کو پریشانیوں کا سامنا نہیں ہو۔
یہ بھی پڑھیں:
Snow Cricket Tournament in Pulwama: ضلع پلوامہ میں پہلی بار اسنو کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
ڈی ڈی سی نے گاندھی میدان ہری ہر سبرامنیم اسٹیڈیم Gandhi Maidan Harihar Subramaniam Stadium Gaya کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سکریٹری موتی کریمی کی بھی ستائش کی اور کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے یہاں ڈاکٹر کی بھی تعیناتی ہے۔'