ETV Bharat / state

Hijab Controversy in Begusarai: بیگوسرائے میں بینک نے باحجاب لڑکی کو پیسے دینے سے کیا انکار

author img

By

Published : Feb 21, 2022, 4:18 PM IST

بہار کے بیگثسرائے میں ایک لڑکی کو بینک میں پیسے نکالنے کے لیے حجاب اتارنے کو کہا گیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ Hijab Controversy in Begusarai

بیگوسرائے میں بینک نے باحجاب لڑکی کو پیسے دینے سے کیا انکار

ریاست کرناٹک میں پچھلے کئی دنوں سے حجاب کو لے کر تنازع جاری ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ Hijab Controversy in Karnataka

ریاست بہار کے ضلع بیگوسرائے کے منصور چوک میں واقع یوکو بینک میں ایک لڑکی کو پیسے نکالنے کے لیے حجاب اتارنے کے لیے کہا گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ UCO Bank Employee Ask Muslim Girl to Remove Hijab in Begusarai

بیگوسرائے کے اس معاملے کو لے کر اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے ٹویٹ کرکے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر حملہ کیا ہے۔ تیجسوی یادو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'وزیر اعلیٰ، کرسی کی خاطر آپ بہار میں کیا کروا رہے ہیں؟ مانا آپ نے اپنی سوچ، پالیسی، اصول اور ضمیر بی جے پی کے پاس گروی رکھ دیا ہے، لیکن کم از کم آئین کے حلف کا تو خیال رکھیں۔ ان قصورواروں کو گرفتار کریں۔' Tejashwi Yadav on Begusarai Hijab Controversy

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان حجاب کے حوالے سے بحث جاری ہے۔ لڑکی حجاب اتارے بغیر پیسے نکالنے کی بات کر رہی ہے۔ ساتھ ہی بینک کے کارکن بار بار کیمرہ بند کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔

موبائل بند کرنے کو لےکر کافی دیر تک ہنگامہ ہوتا رہا۔ اس دوران لڑکی کے ساتھ آئے رشتہ دار نے بینک کارکن سے مطالبہ کیا کہ حجاب کے حوالے سے حکومت کا کوئی حکم ہے تو دکھایا جائے۔'

ویڈیو میں لڑکی کہہ رہی ہے کہ 'ہم ہر بار حجاب پہن کر آتے ہیں اور پیسے لیتے ہیں تو آج کیوں نہیں؟ لڑکی کے رشتہ دار نے کہا کہ 'یہاں تو ایسا کچھ نہیں تھا، اب کرناٹک کا تنازعہ بہار لایا جا رہا ہے۔'

وہیں اس معاملے میں یوکو بینک نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے اس واقعے پر ایک بیان دیا ہے، 'بینک، شہریوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرتا ہے اور اپنے معزز صارفین کے ساتھ ذات پات یا مذہب کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں برتا ہے۔ بینک اس معاملے پر حقائق کی تصدیق کر رہا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Hijab Row, Women Heckled by BJP Booth Agent: تمل ناڈو بلدیاتی انتخابات میں حجاب پر تنازعہ، ضلع کلٹر سے رپورٹ طلب

آپ کو بتا دیں کہ حجاب کو لے کر تنازعہ کرناٹک سے شروع ہوا تھا۔ کرناٹک حکومت نے ریاست میں کرناٹک ایجوکیشن ایکٹ 1983 کی دفعہ 133 کو نافذ کیا ہے۔ جس کی وجہ سے تمام اسکولز اور کالج میں یونیفارم کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے تحت سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں مقررہ یونیفارم پہنا جائے گا۔ جبکہ پرائیویٹ اسکول اپنی مرضی کی یونیفارم کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.