اورنگ آباد پولیس ذرائع نے بتایاکہ بائیک پر سوار دو نوجوان جارہے تھے تبھی کیرا پل کے نزدیک قومی شاہراہ نمبر 139 پر نامعلوم گاڑی کی زد میں آجانے سے دونوں نوجوان کی موت ہوگئی ۔ متوفی کی شناخت ارول ضلع کے مہدیا تھانہ علاقہ کے جے پور پہلیجہ گاﺅں باشندہ نتیش کمار (22 ) اور رجنیش کمار (24 ) کے طور پر کی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ متوفی دونوں نوجوان داﺅد نگر بلاک کے لال امونا گاﺅں میں شادی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آئے ہوئے تھے ۔ شادی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد دونوں نوجوان موٹر سائیکل سے گھر لوٹ رہے تھے تبھی یہ اقعہ پیش آیا۔
واقعے کی جانکاری کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ہیں۔