پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ شب مونیگر ۔ بھاگلپور شاہراہ پر تیلیا تالاب کے قریب ٹرک اور کار کے آپسی تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر ایک شدید زخمی ہوگیا۔
ہلاک شدگان میں ضلع کے کھڑگ پور تھانہ علاقہ کے کھیرا گاؤں کا باشندہ منوج کاپری کا بیٹا پرشانت کمار (24) مفصل تھانہ علاقہ کے بانک گاؤں کا رہنے والا اروند یادو کا بیٹا بیاس یادو (25) شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں زخمی راشٹریہ جنتا دل کے ضلع صدر پرمود کمار یادو کا بیٹا گوروکمار یادو کی حالت تشویشناک ہے جسے مونگیر صدر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک لے کر پٹنہ کی جانب فرار ہو گیا۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔