ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع بودھ گیا روڈ پر ہری او گاؤں کے نزدیک ایک موٹر سائیکل حادثے Gaya Road Accident کی شکار ہوگئی ہے۔ موٹرسائیکل پر تین طلباء سوار تھے، جو سی بی ایس سی بورڈ " دسویں" کا امتحان دیکر واپس اپنے گھر جارہے تھے۔ تب ہی اچانک ایک تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو زور دار دھکا مارا، جس کی وجہ سے موٹرسائیکل پر سوار تینوں گر پڑے۔
یہ دیکھتے ہی اطراف کے علاقے میں موجود لوگ طلبہ کی مددد کرنے پہنچے لیکن تب تک دو کی موت ہوچکی تھی۔ ان میں ایک کی پہچان ٹنکوپا بلاک کے کریاد پور گاؤں کے رہائشی سنیم کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
سنیم کے والد سوبھم یادو پولیس انسپکٹر ہیں اور وہ جہان آباد ضلع میں تعینات ہیں، جبکہ مرنے والے دوسرے طالب علم کی پہچان پریانش راج کے طور پر ہوئی ہے، جو شہر کے بھسنڈا بالاجی محلے میں رہتے ہیں۔ وہیں زخمی طالب علم کی پہچان ونت کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
میڈیکل تھانہ انچارج مہتاب عالم نے بتایا کہ نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کرانے کی کارروائی جاری ہے ۔زخمی طالب کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: گیا: بارہ چٹی جی ٹی روڈ پر سڑک حادثے میں نوجوان شدید زخمی