ETV Bharat / state

کیمور: اسلحہ و غیرقانونی شراب کے ساتھ دو دو اسمگلرز گرفتار

author img

By

Published : Jul 4, 2021, 10:47 PM IST

بہار کے کیمور میں پولیس نے چیکنگ کے دوران اسلحہ و شراب اسمگلرز کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے بڑی مقدار میں شراب کی بوتلیں اور اسلحہ کو ضبط کیا۔

کیمور میں دو اسمگلرز گرفتار، بڑی مقدار میں اسلحہ و غیرقانونی شراب ضبط

کیمور میں بہار۔اترپردیش سرحد کے قریب چیکنگ کے دوران پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔ اس دوران پویس نے غیرقانونی شراب اور اسلحہ کی اسمگلنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق گرفتار اسمگلرز کی شناخت موہنیاں پولیس حدود میں واقع گاؤں اکوڈی کے رہنے والے منوج پانڈے ولد ستیا نارائن پانڈے اور اواری کے رہنے والے کشن یادو ولد رام بچن سنگھ یادو کے طور پر کی گئی۔

یہ دونوں بدمعاش موٹرسائیکل نمبر UP 65 AE-6527 کے ذریعہ غیرقانونی طور پر شراب اسمگلنگ کرنے اترپردیش سے بہار آرہے تھے کہ درگا وتی پولیس نے اترپردیش۔بہار سرحد پر محمود گنج علاقہ کے قریب دونوں کو دبوچ لیا جبکہ یہاں پولیس کی جانب سے بڑے پیمانہ پر چیکنگ کی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کیمور: سڑک حادثے میں مزدور کی موت

دونوں کے قبضہ سے مختلف اقسام کی 100 شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں۔ چیکنگ کے دوران منوج پانڈے کے قبضہ سے دیسی کٹا، 312 بور اور ایک زندہ کارتوس کو بھی برآمد کیا۔ اس سلسلہ میں مقدمہ درج کیا گیا اور دونوں مجرمین کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں جیل بھیجا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.