ETV Bharat / state

جموئی میں کورونا کے دو نئے معاملے - Continued rise in the case of Corona in Bihar

بہار میں کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس دوران جموئی ضلع کے آزاد نگر اور اوجھنڈی گاؤں میں کورونا کے دو نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، اس کے بعد انتظامیہ نے تمام علاقے کو سیل کر دیا ہے۔

جموئی میں کورونا کے دو نئے معاملے
جموئی میں کورونا کے دو نئے معاملے
author img

By

Published : May 20, 2020, 12:02 AM IST

جموئی: بہار میں کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس دوران جموئی ضلع کے آزاد نگر اور اوجھنڈی گاؤں میں کورونا کے دو نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، اس کے بعد انتظامیہ تمام علاقے کو سیل کر دیا ہے۔

جانکاری کے مطابق شہر کے آزاد نگر محلہ کا رہائشی نوجوان مغربی بنگال میں ملازمت کرتا تھا۔ لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے وہ گیارہ تاریخ کو اپنے دوستوں کے ساتھ نجی ٹیکسی سے جموئی پہنچا، اس کے بعد ، 12 مئی کو محکمہ صحت نے نوجوان سمیت تین افراد کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے، جہاں سے ان کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ اس دوران مجموعی طور پر 11 افراد نوجوان کے رابطے میں آئے تھے ، ان سبھی کے اہل خانہ کا نمونہ بھی جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے ۔

وہیں اوجھنڈی کا رہائشی نوجوان بھی کلکتہ میں مزدوری کرتا تھا، جو کچھ دن پہلے ہی اپنے گھر واپس آیا تھا۔ محکمہ صحت کے جانب سے کرائے گئے کورونا ٹیسٹ میں اس کا بھی رپورٹ مثبت آیا ہے، اس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 3 کلومیٹر کے علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے۔ اور کورونا متاثرہ مریضوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ اب تک ضلع میں کورونا کے 14 مثبت مریض پائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.