ریاست بہار کے ضلع کیمور میں خفیہ اطلاع پر سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 30 کلو کے قریب کارکرد بم برآمد کیا گیا۔ کیمور پولس کا دعویٰ ہے کہ ماؤ نواز کسی بڑی کارروائی کو انجام دینے کی فراق میں تھے۔
اس سلسلے میں ایس پی کیمور دلنواز احمد نے کہا کہ ضلع کا ادھورا بلاک پہلے سے نکسل زدہ رہا ہے لیکن گزشتہ چند سالوں سے سی آر پی ایف اور پولس کی مستعدی سے نکسل کارگردگی ختم ہو گٸی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ' کچھ ہفتوں سے لگاتار اطلاع مل رہی تھی کے ادھورا کے جنگلی علاقوں میں ماؤنوازوں کی آمد رفت ہو رہی ہے۔ پولس خفیہ اطلاع پر بڑی ہی باریکی سے نظر رکھے ہوئٸ تھی۔ تبھی اطلاع کے ملی کے ادھورا تھانہ حلقہ کے درگاٶتی ندی کے پاس کی پہاڑی کی کھوہ میں سڑک کے کنارے دو بم رکھے گئے ہیں۔ اطلاع پر سی آر پی ایف اور پولس نے کارروائی کو عمل میں لاتے ہوئۓ دو بم کو ضبط کیا ۔دونوں کا وزن قریب 30 کلو بتا یا جاتا ہے۔'
ایس پی دلنواز احمد نے کہا کہ دونوں بم برآمد کرلئے گئے ہیں۔ پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ، جلد از جلد اس کیس پر عمل درآمد کیا جائے گا اور جو بھی اس معاملے میں ملوث پائے گئے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔