ETV Bharat / state

دو بدمعاش پولیس کے گرفت میں - ملزم راجیش یادو کے خلاف کوٹھی تھانہ میں بھی مقدمات درج ہے۔

ریاست بہار کے ضلع گیا میں پولیس نے دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے جن کے پاس سے اسلحے اور سی آرپی ایف کوبرا کے ڈریس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

دو خونخوار بدمعاش پولیس کے گرفت میں
author img

By

Published : Oct 17, 2019, 10:23 AM IST

اطلاع کے مطابق پولیس، ایس ٹی ایف اور سی آر پی ایف کی مشترکہ کارروائی میں 2 خونخوار بدمعاش بدھ کو گرفتار ہوئے ہیں جن کے پاس سے اسلحہ سمیت سی آرپی ایف کے کوبرابٹالین کی وردی،جیکٹ سمیت موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوئے ہیں ۔

دو خونخوار بدمعاش پولیس کے گرفت میں۔ویڈیو

اس گروہ میں کئی بدمعاش شامل ہیں جو ریاست بہار اور جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں چوری ڈکیتی اور قتل جیسے واردات کو انجام دیتے ہیں ۔

ایس ایس پی راجیو مشرا نے بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ رنگداری اور لوٹ پاٹ میں شامل بدمعاشوں کا ایک گروہ امام گنج علاقے میں جمع ہورہاہے ۔
جس کے بعد ان کی ہدایت پر پولیس کی خصوصی ٹیم ڈی ایس پی امام گنج کی قیادت میں تشکیل کی گئی ۔

جس میں ایس ٹی ایف ، سی آر پی ایف ، امام گنج پولیس ، کوٹھی تھانہ پولیس کی مشترکہ چھاپہ ماری میں اودھیش یادو ، راجیش یادو کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

گرفتاری کے دوران دو دیسی تھرنٹ ، بارہ ایم ایم کی زندہ کارتوس، تین موبائل فون، سات عدد کوبرابٹالین جیسی وردی اور باڑی جیکٹ، ایک جنگلی جوتا اور قریب پچاس لیٹر مہواشراب برآمد ہوے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم راجیش یادو کے خلاف کوٹھی تھانہ میں بھی مقدمات درج ہے۔
اس گینگ کا سرغنہ امرجیت یادو ہے جو حال میں نوڈیہا جھارکھنڈ سے گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا ہے اس گروہ کا کام ہی رنگداری مانگنا ، ڈاکہ زنی اور کئی مجرمانہ واقعات کوانجام دینا ہے

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں پولیس نے دو خونخوار بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے ۔انکے پاس سے اسلحے اور سی آرپی ایف کوبرا کے ڈریس وجیکٹ بھی برآمد ہوئے ہیں ، بہار اور جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں چوری ،ڈاکہ زنی اور لیوی کے لئے قتل جیسے سنگین مجرمانہ واقعات کوانجام دیتے تھے Body:ضلع گیا کی پولیس ، ایس ٹی ایف اور سی آر پی ایف کی مشترکہ کارروائی میں 2 خونخوار بدمعاش بدھ کو گرفتار ہوئے ہیں ۔گرفتار بدمعاشوں کے خلاف پہلے سے بھی مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ان کے پاس سے اصلحوں سمیت سی آرپی ایف کے کوبرابٹالین کی وردی اور جیکٹ سمیت موبائل فون وغیرہ برآمد ہوئے ہیں ۔اس گروہ میں کئی بدمعاش شامل ہیں جو ریاست بہار اور جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں چوری ڈکیتی اور قتل جیسے واردات کو انجام دیتے ہیں ۔ایس ایس پی راجیو مشرا نے بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ رنگداری اور لوٹ پاٹ میں شامل بدمعاشوں کا ایک گروہ امام گنج علاقے میں جمع ہورہاہے ۔جسکے بعد انکی ہدایت پر پولیس کی خصوصی ٹیم ڈی ایس پی امام گنج کی قیادت میں تشکیل کی گئی ۔ جس میں ایس ٹی ایف ، سی آر پی ایف ، امام گنج پولیس ، کوٹھی تھانہ کی پولیس شامل تھی ۔چھاپہ ماری میں اودھیش یادو ، راجیش یادو کو گرفتار کیا گیا ہے ۔گرفتاری کے دوران دو دیسی تھرنٹ ، بارہ ایم ایم کی زندہ گولی ، تین موبائل فون ، سات عدد کوبرابٹالین جیسی وردی اور باڑی جیکٹ ، ایک جنگلی جوتا اور قریب پچاس لیٹر مہواشراب برآمد ہواہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم راجیش یادو کے خلاف کوٹھی تھانہ میں بھی مقدمات درج ہیں Conclusion:اس گروہ کا اہم سرغنہ امرجیت یادو ہے جسے حال میں نوڈیہا جھارکھنڈ سے گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا ہے جو موجودہ وقت میں جیل میں ہی بند ہے ۔اس گروہ کا کام ہی رنگداری مانگنا ، ڈاکہ زنی اور کئی مجرمانہ واقعات کوانجام دینا ہے
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.