ارریہ دیہات کے ڈی ایس پی کمار دیوندر سنگھ نے گرفتار جرائم پیشہ افراد کو میڈیا سے روبرو کراتے ہوئے پریس کانفرنس کر اس کی جانکاری دی۔
گرفتار جرائم پیشہ افراد میں ایک ونود پاسوان ہے جو ہستا بستی گلاب باغ پورنیہ کا رہنے والا ہے جبکہ بٹو سونی کو ڈگروا تھانہ حلقہ کے بیل گاچھی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولس دونوں سے مزید پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ دونوں نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔
ڈی ایس پی کمار دیوندر سنگھ نے بتایا کہ تین موٹر سائیکل سوار تقریباً آدھا درجن لوگ زیورات کی دوکان لوٹنے کی نیت سے پہنچے تھے۔ ان میں سے دو لوگ ارریہ ہی کے رہنے والے ہیں۔ یہ لوگ دوکان میں داخل ہوئے اور دوکاندار سے زیور کی مانگ کرنے لگے۔ مگر دوکاندار اور وہاں موجود ملازم نے ان لوگوں کی مخالفت کرنے لگے۔ جس کے بعد ان لوگوں نے دوکاندار و ملازمین پر گولیاں چلانے لگے۔
فائرنگ کے دوران گولی دوکاندار منٹو شاہ کے پیٹ میں لگی جبکہ ملازم پپو کمار و وکاس کمار کے کمر میں گولی لگنے سے دونوں زخمی ہو گئے۔ دوکاندار منٹو شاہ کو پورنیہ کے میکس ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ زندگی اور موت سے جوجھ رہا ہے جبکہ دونوں ملازم کو ارریہ کے صدر ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
کمار دیوندر سنگھ نے کہا کہ فائرنگ میں ونود پاسوان سب سے آگے تھا۔ زیور لوٹ میں ناکامی کے بعد موٹر سائیکل سے وہ بھاگنے لگا تبھی وہاں موجود مقامی لوگوں نے اس پر جھپٹا مارتے ہوئے پکڑ لیا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی بھاگ نکلے۔
ڈی ایس پی نے بتایا کہ ونود پاسوان اس سے قبل بھی لوٹ معاملے میں تین سال کی سزا کاٹ چکا ہے، جبکہ دیگر کئی معاملوں میں پورنیہ پولس کو اس کی تلاش تھی۔ کٹیہار اور کشن گنج میں بھی اس پر کئی معاملے درج ہیں۔ اب یہ ارریہ میں پیر پسارنے کی کوشش کر رہا تھا مگر یہاں پکڑا گیا۔