ETV Bharat / state

بہار کونسل انتخاب کیلئے دو امیدواروں نے پرچہ داخل کیا

بہار میں کونسل کی چار گریجویٹ اور چار ٹیچر انتخابی حلقہ کے دو سالہ انتخاب کیلئے آج دو امیدواروں نے پرچہ داخل کیا ہے۔

بہار کونسل انتخاب کیلئے دو امیدواروں نے پرچہ داخل کیا
بہار کونسل انتخاب کیلئے دو امیدواروں نے پرچہ داخل کیا
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 10:10 PM IST

پٹنہ: بہار میں کونسل کی چار گریجویٹ اور چار ٹیچر انتخابی حلقہ کے دو سالہ انتخاب کیلئے آج دو امیدواروں نے پرچہ داخل کیا ۔

الیکشن دفتر کے مطابق کونسل کے دربھنگہ گریجویٹ انتخابی حلقہ کیلئے جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) امیدوار دلیپ کمار چودھری نے چار سیٹ میں اور سارن ٹیچر انتخابی حلقہ سے آزاد امیدوار لالو پرساد یادو نے پرچہ داخل کیا ۔

غور طلب ہے کہ پٹنہ گریجویٹ انتخابی حلقہ سے نیرج کمار ، دربھنگہ گریجویٹ حلقہ سے دلیپ کمار چودھری ، ترہت گریجویٹ حلقہ سے دیوش چندر ٹھاکر اور کوسی گریجویٹ حلقہ سے ڈاکٹر این کے یادو ، پٹنہ ٹیچر انتخابی حلقہ سے نول کشور یادو ، دربھنگہ ٹیچر انتخابی حلقہ سے ڈاکٹر مدن موہن جھا، ترہت ٹیچر حلقہ سے سنجے کمار سنگھ اور سارن ٹیچر انتخابی حلقہ سے کیدار پانڈے کی مدت کار چھ مئی کو ختم ہو گئی تھی ۔ ان خالی سیٹوں کیلئے ہونے والے دو سالہ انتخاب کو کووڈ۔19 کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے تین اپریل کو موخر کر دیا تھا۔

ان آٹھ سیٹوں کے لئے کل نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ نامزدگی کا عمل شروع ہوگیا ہے، لیکن کل پہلے دن ایک بھی امیدوار نے پرچہ داخل نہیں کیا تھا۔ اس انتخاب کیلئے امیدوار پانچ اکتوبر تک پرچہ نامزدگی داخل کر سکیں گے اور داخل پرچوں کی جانچ چھ اکتوبر کو ہوگی۔ جبکہ امیدوار آٹھ اکتوبر تک اپنا نام واپس لے سکیں گے ۔ ووٹنگ 22 اکتوبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 12 نومبر کو ہوگی ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.