ETV Bharat / state

Indo-Nepal Border ہند نیپال سرحد پر دو بنگلہ دیشی افراد گرفتار - ہند نیپال سرحد پر اسمگلنگ

ہند۔نیپال سرحد پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے اس سے پہلے بھی متعدد بنگلہ دیشی افراد کو اسمگلنگ اور دیگر معاملات میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 19, 2023, 10:17 AM IST

Updated : Aug 19, 2023, 10:24 AM IST

مدھوبنی: بہار کے مدھوبنی میں ہند-نیپال سرحد سے متصل جے نگر ہیڈکوارٹر کے ایس ایس بی 48ویں کور کے ایس ایس بی جوانوں نے سرحد پر دو بنگلہ دیشی باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں کے بارے میں تحقیقات اور مسلسل پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ ان دونوں کی شناخت محمد طور الاسلام اور محمد عالمگیر حسین کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ایس ایس بی 48 ویں کور کے ڈپٹی کمانڈنٹ وویک اوجھا نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اس اطلاع کی بنیاد پر گشت کو تیز کیا گیا اور سموے انچارج (جانکی نگر) اور دیگر پانچ اہلکاروں نے ہدایات کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے ان دونوں بنگلہ دیشی افراد کو گرفتار کیا۔

ایس ایس بی 48 ویں کور کے ڈپٹی کمانڈنٹ وویک اوجھا نے کہا کہ "ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، ایس ایس بی 48 ویں کور نے دو بنگلہ دیشی باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے نام محمد طور الاسلام اور محمد عالمگیر حسین ہیں۔ دونوں گرفتار شدہ افراد کو مزید کارروائی کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔"

48 ویں کور جئے نگر کے کمانڈنٹ گووند سنگھ بھنڈاری نے کیس کے بارے میں بتایا کہ ناکہ گشت کے ذریعے ہند-نیپال سرحد پر اسمگلنگ اور دیگر جرائم کو روکنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔ بتا دیں کہ اس سے قبل بھی ازبکستان، سوڈان، امریکہ سمیت کئی ممالک کے شہریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اسمگلر نیپال کے راستے ہندوستان میں داخل ہونے کے لیے یہ آسان راستہ اختیار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہند اور نیپال سرحد پر ایس ایس بی اور پولیس کا مشترکہ تلاشی آپریشن

48 ویں کور جے نگر کے کمانڈنٹ گووند سنگھ بھنڈاری نے کہا کہ "معاملے کی صحیح طریقے سے چھان بین کرنے کے لیے مکمل معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ SSB غیر قانونی اسمگلنگ اور قومی مفاد کے لیے کسی بھی خطرے کو روکنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے"۔

Last Updated : Aug 19, 2023, 10:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.