نوگچھیا کی پولیس سپرنٹنڈنٹ سوپنا جی میشرام نے سوموار کو بتایا کہ بھوانی پور معاون تھانہ کے دو معاون سب انسپکٹر سبھاش یادو اور پرم ہنس سنگھ کے اتوار کی رات تھانے پر شراب پینے کی اطلاع پر نوگچھیا کے سب ڈویژنل پولیس افسر دلیپ کمار کو جانچ کیلئے بھیجا گیا۔
موقع پر پہنچے کمار نے دونوں پولیس اہلکاروں کو نشے کی حالت میں پایا۔ اس کے بعد مقامی سرکاری ہسپتال میں دونوں پولیس اہلکاروں کی میڈیکل جانچ کرائی گئی۔
میشرام نے بتایاکہ جانچ میں شراب پینے کی تصدیق ہونے کے بعد معاون سب انسپکٹر سبھاش یادو کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ پرم ہنس سنگھ فرار ہوگیا۔
اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دونوں معاون سب انسپکٹروں کو آج فوری اثر سے معطل کردیا گیا ہے اور دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ دونوں کے اوپر محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی۔