ریاست بہار کے بیگو سرائے میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے بعد ضلع انتظامیہ کے حکم پر بیگو سرائے ضلع سے ملحقہ تمام سرحد کو بند کر دئے گئےہیں۔ وہیں، طویل لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں خوراک مواد اور سبزیوں کے دام بھی بڑھنے لگے ہیں۔ جس کو کنٹرول کرنے کے لئے ڈسٹرک مجسٹریٹ کی ہدایت پر صدر ایس ڈی ایم نے مارکیٹ کے تاجروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔
کورونا وائرس کی صورت حال اب ضلع میں سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ جس کے اثرات بھی صاف دکھائی دینے لگے ہیں. طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے آہستہ آہستہ ضرورت کی چیزوں کے قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے . خوراک مواد، ادویات سمیت دیگر اہم چیزوں کے دام ضرورت سے زیادہ ہونے کی شکایت مسلسل ضلع انتظامیہ کو مل رہی تھی۔
وہیں، قیمت کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے خوراک محکمہ کی ہدایت مسلسل ضلع انتظامیہ کو مل رہا ہے. ایسے میں ڈسٹرک مجسٹریٹ اروند کمار ورما کی ہدایت پر صدر ایس ڈی ایم سنجیو چودھری نے سبزی اور ادویات تاجروں کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا.
اس اجلاس میں تاجروں نے ضلع انتظامیہ کو جانکاری دی کہ ابھی موجودہ وقت میں نہ ہی بازاروں میں کسی سامان کی قلت ہے اور نہ ہی اسٹاک میں کمی ہے. جس پر صدر ایس ڈی ایم سنجیو چودھری نے کہا کہ کسی بھی قیمت پر مارکیٹ میں سامان کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونا چاہئے۔
اجلاس کے بعد ایس ڈی ایم سنجیو چودھری نے بتایا کہ ضلع میں کسی بھی چیز کی کمی نہیں ہے اور تمام چیزیں کافی مقدار میں موجود ہیں. لہذا لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے.پہلے کی مانند ہی لوگوں کو مناسب قیمت پر تمام اشیا کی فراہمی تاجروں کی جانب سے کی جائے گی۔
اس کے باوجود بھی اگر کہیں سے شکایت ملتی ہے کہ کسی سامان کی قیمت ضرورت سے زیادہ لیا جا رہا ہے. پھر انتظامیہ ان کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔