ضلع کے رام گڑھ بلاک کے سی ارواں پراٸمری اسکول میں سر سید کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک پروگرم کا انعقاد کیا گیا۔
سر سید احمد خاں انیسویں صدی کے سب سے بڑے دانشوروں میں سے ایک تھے، جنہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کا قیام کرکے پورے ملک کو آٸینہ دکھایا۔
انہوں نے کہا کہ سر سید کا مقصد مسلم سماج کو بیدار کرنا تھا، وہ جانتے تھے کہ مسلم سماج کے پاس جب تک علم کی روشنی نہیں پہنچے گی وہ ترقی نہیں کرسکتا، سر سید نے بھارت کو سماجی اور اقتصادی طور پر مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اسکول کے استاذ کرشن کمار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کی ایسے نیک دل شخصیت ہمیشہ سے سبق آموز رہے ہیں، جنہیں بھلاۓ بھی نہیں بھلایا جا سکتا ہے۔
جنہوں نے بھارت کے ایجوکیشن سسٹم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔