کانگریس ضلع صدر انل کمار سنہا نے کہا کہ بابا بھیم راؤ امبیڈکر نے جو آئین ہمارے ملک کو دیا ہے وہ ایسا آئین ہے جس کی اقتدا دوسرے ممالک کے لوگوں نے بھی کی ہے۔
جمہوریت کی سوچ انہوں نے اس ملک کو دی جس وجہ سے ہمارا ملک ایک خوبصورت باغ کہلایا جس میں تمام مذہب و برادری کے لوگ اپنے اپنے مذہبی امور کی رواداری کرتے ہوئے بغیر کسی روک ٹوک کے اچھے انداز میں رہ رہے ہیں اور یہ دوسروں کے لیے ایک مثال ہے۔
ڈاکٹر امبیڈکر نے ملک میں رہنے والے غریب طبقے کا خاص خیال رکھا اور ان کی بہتری کے لئے مخصوص طور سے ریزرویشن رکھا۔
پارٹی کے ضلع نائب صدر ڈاکٹر صدر عالم نے کہا کہ یہ ملک اب تک بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے بنائے ہوئے آئین پر بحسن و خوبی عمل کر رہا ہے جس دن یہ آئین ختم ہوگا۔ اسی دن ہمارا ملک ختم ہو جائے گا۔
اس موقع پر ضلع ترجمان سبطین احمد، سشیلا کماری، متھلیش کمار جھا قمر معصوم وغیرہ بھی موجود تھے۔