حاصل تفصیلات کے مطابق، مذکورہ گاوں میں گذشتہ کئی روز قبل اراضی کو لے کر قبائیلیوں اور مقامی مسلمانوں کے مابین تنازعہ ہوا تھا۔
آج اچانک قبائیلیوں نے منصوبہ بند طریقے سے مسلم خاندان پر تیر سے حملہ کردیا جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ تین افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ایم جی ایم ہسپتال میں بغرض علاج داخل کیا گیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایم، ایم ڈی، اور پولیس کے اعلی افسران جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے مصروف عمل ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔