ETV Bharat / state

Security Arrangements in Gaya گیا میں محرم کے موقع پر سیکوریٹی کے سخت انتظامات، تین ہزار سے زائد اہلکار تعینات

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 3:39 PM IST

Updated : Jul 28, 2023, 3:52 PM IST

گیا ضلع میں 3000 پولیس جوان وافسران محرم کو پرامن ماحول میں اختتام کرانے کے لیے ڈیوٹی پر لگائے گئے ہیں۔ پہلے سے کشیدہ معاملات میں ملوث رہنے والوں سے پانچ لاکھ روپے تک کا بونڈ پیپر بھی بھروایا گیا ہے۔ آج مجسٹریٹ پولیس افسران اور دیگر اہلکاروں کو ڈی ایم اور ایس ایس پی نے بریف کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
گیا میں محرم کے موقع پر سیکوریٹی کے سخت انتظامات، تین ہزار سے زائد اہلکار تعینات

ریاست بہار میں محرم کے موقع پر کئی ضلع میں کشیدگی کا معاملہ پیش آچکا ہے۔ بہار کے دربھنگہ ضلع میں انتظامیہ نے 30 جولائی تک انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔ کشیدگی کے بڑھتے معاملے کو دھیان میں رکھتے ہوئے حکومت بہار نے سبھی اضلاع کو الرٹ پر رکھا ہے۔ ضلع گیا انتظامیہ بھی پر امن ماحول میں بھائی چارے کے ساتھ محرم تہوار کو اختتام کرانے کے لیے سنجیدہ اور حساس ہے۔ آج ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن اور ایس ایس پی آشیش بھارتی کی مشترکہ صدارت میں پولیس لائن میں افسران اور اہل کاروں و جوانوں کو بریف کیا گیا اس بریفنگ میں محرم کے موقع پر ضلع میں نظم و نسق برقرار رکھنے اور امن و قانون کی صورتحال کسی حال میں نہیں بگڑے اس کو لے کر تعینات کیے ہوئے سبھی افسران اور سرکاری اہلکاروں نے شرکت کی۔

ڈی ایم نے بریفنگ کے دوران واضح طور پر سبھی افسران اور مجسٹریٹ کو ہدایت دی کہ امن و قانون کی صورتحال کو بگاڑنے والے کسی بھی فرد کو بخشا نہیں جائے آج رات سے ہی محرم کے جلوسوں کے نکلنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، سبھی پولیس افسران اور مجسٹریٹ زون کے مجسٹریٹ وغیرہ اپنے اپنے علاقوں میں جہاں انہیں تعینات کیا گیا ہے وہاں پر اپنی کمان سنبھال لیں کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع ملے تو فوری طور پر ایکشن لیں اور اپنے اعلی حکام کو اس سے متعلق اگاہ بھی کریں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جلوس کے دوران اشتعال انگیز نعرے اور دیگر چیزیں نہیں بجائی جائیں تاکہ کسی کو کوئی اعتراض نہ ہو۔ حساس مقامات جو نشان زد کیے گئے ہیں وہاں پر ویڈیو گرافی، ڈرون کیمرے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نظر رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن ماحول میں تہوار منانے میں انتظامیہ تعاون کرے گا۔

نیم فوجی دستہ بھی تعینات

گیا میں محرم کے موقع پر کشیدگی پیدا ہونےکی خفیہ ایجنسیوں کی اطلاع بہار حکومت کو ہے، البتہ ضلع پولیس کے کپتان آشیش بھارتی نے اس سے انکار کیا تاہم یہ ضرور کہاکہ ضلع گیا حساس ضلع ہے اسلیے انتظامیہ اور پولیس پہلے سے محتاط ہے۔ محرم کے موقع پر ضلع پولیس کے ساتھ بی ایم پی فساد کنٹرول پولیس سی آرپی ایف کو تعینات کیا گیا ہے۔ ضلع میں تین ہزار سے زائد پولیس جوانوں کو امن وقانون کی صورتحال بحال رکھنے کے لیے لگایا گیا ہے۔ اسکے علاوہ گھوڑ سوار پولیس جوان موٹرسائیکل سوار پولیس جوان اور گاڑیوں سے گشت کے لئے الگ سے ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔ ایس ایس پی نے بتایاکہ سی سی اے کے تحت ضلع بدر ڈیویزن بدر کی کاروائی اور دفعہ 107 کے تحت بھی کاروائی ہوئی ہے۔ اس بار بڑے پیمانے پر باونڈ پیپر بھروائے گئے ہیں۔ پانچ لاکھ روپے تک کا باونڈ پیپر ضلع میں پہلی بار بھروایا گیا ہے۔ ساتھ ہی ضلع سے لیکر تھانہ سطح تک امن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ہے۔ سبھی نے پرامن ماحول میں تہوار منانے میں انتظامیہ کو تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kargil Vijay Diwas بی جے پی والے ملک کی تاریخ بدلنا چاہتے ہیں ہم انہیں بدلنے نہیں دیں گے: نتیش

فسادیوں کو بخشا نہیں جائے گا

ڈی ایم اور ایس ایس پی نے ضلع کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ محرم تہوار پرامن ماحول میں منائیں، ہم آپکے ساتھ ہیں، اگر کوئی کشیدگی پھیلانے کی کوشش کرے گا تو انتظامیہ سختی سے نمٹنے کا اہل ہے۔ اگر کسی کو کسی چیز پر اعتراضات ہو تو وہ خود امن وقانون کو ہاتھ میں نہیں لیں بلکہ اس اعتراض اور معاملے سے انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ پولیس کی بروقت کاروائی ہو۔ سبھی باشندے اپنے بچوں پر نظر رکھیں تاکہ کہیں کوئی وہ گڑبڑی پیدا نہیں کرے، اگر ایسا ہوگا تو وہ بھی کاروائی کی زد میں ہوں گے اور اس سے انکا مستقبل خراب ہوگا۔

Last Updated : Jul 28, 2023, 3:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.