پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے بعد جانی بیگہا گاﺅں میں ایک کنویں سے تین نوجوانوں کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ متوفی کی شناخت 35 سالہ ویریندر مانجھی ، 22 سالہ جتندر مانجھی اور 23 سالہ رویندر مانجھی کے طور پر کی گئی ہے, جو جانی بیگہا گاﺅں کے ہی رہنے والے ہیں۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔
دریں اثناء گاﺅں والوں کا کہنا ہے کہ جانی بیگہا گاﺅں میں ایک مویشی گھاس کھاتے۔ کھاتے کنویں میں گر گیا ۔ مویشی کو بچانے کیلئے ایک نوجوان نے کنویں میں چھلانگ لگا دیا ۔ جب نوجوان باہر نہیں نکلا تو دوسرا نوجوان بھی کنویں میں کود پڑا ۔ دونوں نوجوان جب کچھ دیر تک نہیں نکلے تو تیسرا نوجوان بھی کنویں میں کود گیا ۔ سبھی کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔
مزید پڑھیں:گیا: اس گاؤں میں تقریباً 100 فیصد ویکسینیشن
وہیں واقعہ کی اطلاع کے بعد سرکل افسر کمل نین کشیپ نے موقع پر پہنچ کر آفات مینجمنٹ کے تحت چار ۔ چار لاکھ روپے متوفی کے اہل خانہ کو دینے کی بات کہی ہے ۔ ساتھ ہی فی الحال تین ۔تین ہزار روپے اہل خانہ کو دیئے گئے ہیں۔
یو این آئی