ETV Bharat / state

کیمور:چیکنگ کے دوران 92 لاکھ روپے ضبط

کیمور ضلع کے موہنیاں چیک پوسٹ پر محکمہ ایکسائز اور پولیس کی مشترکہ چیکنگ کے دوران تین نوجوانوں سے 92 لاکھ روپے ضبط کئے گئے ۔

کیمور:چیکنگ کے دوران 92 لاکھ  روپے ضبط
کیمور:چیکنگ کے دوران 92 لاکھ روپے ضبط
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 10:17 PM IST

ریاست بہار میں کیمور ضلع کے موہنیاں چیک پوسٹ پر محکمہ ایکسائز اور پولیس کی مشترکہ چیکنگ میں 92 لاکھ روپے ضبط کئے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق محکمہ ایکسائز اور پولیس کی مشترکہ ٹیم شراب اسمنگلنگ کو روکنے کے لئے این ایچ 2 پر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی، اس دوران شک کے بنیاد پر پولیس ٹیم نے ایک لگزری کار کو روکا، جس میں تین نوجوان سوار تھے۔ پولیس نے جب تینوں کی تلاشی لی تو ان کے پاس سے 92 لاکھ روپے برآمد ہوئے ۔

اس دوران پولیس نے تینوں نوجوانوں سے بازیاب شدہ رقم کے کاغذات کا مطالبہ کیا جو ان کے پاس نہیں ہونے کے سبب ٹیم نے انہیں گرفتار کر لیا، یہ رقم اتنی زیادہ تھی کہ بھبھوا کے ایس بی آئی برانچ سے کیش گنتی مشین لانی پڑی۔ فی الحال پولیس معاملے میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

کیمور:چیکنگ کے دوران 92 لاکھ روپے ضبط۔ ویڈیو
کیمور سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) دلنواز احمد نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز اور موہنیاں پولیس شراب اسمنگلنگ کو روکنے کے لئے موہنیا چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کررہی تھی، تبھی ایک کار کو روکا گیا اور اس میں بیٹھے تین نوجوانوں کی تلاشی لی گئی ، جن کے پاس سے 92 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں ۔بازیاب شدہ رقم تینوں نوجوان بنارس سے کولکتہ لے کر جا رہے تھے، پولیس ملزمین رقم سے متعلق جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔واضح رہے کہ رواں برس فروری کے مہینے میں بھی یہاں ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی بازیابی ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.