سارن کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ہر کشور رائے نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایاکہ بنیا پور میلہ کے نزدیک لوٹ پاٹ کی واردات کو انجام دینے کے کی کوشش میں لگے تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
گرفتار بدمعاشوں میں ہنس راج پور گاﺅں باشندہ شمبھو رائے ، اماﺅ گاﺅں باشندہ راجیش مہتو اور پوچھری گیری ٹولہ گاﺅں باشندہ سچن گیری شامل ہیں ۔ ان بدمعاشوں کے پاس سے دیسی کٹا ، چار کارتوس اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے ۔
مسٹر رائے نے بتایاکہ آٹھ جولائی کی رات پوچھری بازار میں ایک غلہ تاجر سے ہوئی لوٹ اور گولی مار کر قتل کرنے کی بات بدمعاش شمبھو رائے نے قبول کی ہے ۔
اس واقعے میں استعمال شدہ اسلحہ بدمعاش شمبھو رائے کے پاس سے پولیس نے ضبط کی ہے ۔ گرفتار بدمعاشوں کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں متعدد مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ گرفتار بدمعاشوں سے تفتیش کی جارہی ہے ۔