مظفر پور: بہار کے مظفر پور میں ایک پراپرٹی ڈیلر اور اس کے دو باڈی گارڈ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس فائرنگ میں پراپرٹی ڈیلر آشوتوش شاہی کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ انہیں بچانے کے لیے آنے والے ان کے تین محافظوں کو بھی گولیاں لگیں۔ ان میں سے دو کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ یہ معاملہ مظفر پور ضلع کے سٹی تھانہ علاقے سے متعلق ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے واردات کو اس وقت انجام دیا جب پراپرٹی ڈیلر آشوتوش شاہی ایک وکیل کے گھر پہنچے تھے، جس کے کچھ ہی دیر بعد دو بائک پر سوار چار بدمعاش ایڈوکیٹ کے گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس واقعے میں مجموعی طور پر پانچ افراد کو گولیاں لگیں۔ جن میں سے پراپرٹی ڈیلر آشوتوش شاہی اور دو گارڈز کی موت ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Brother Beheaded Sister غیرت کے نام پر بھائی نے سگی بہن کا سر قلم کر دیا
مقامی رہائشی نے بتایا کہ "گولی چلانے والے چار لوگ تھے، جو دو بائک پر آئے تھے۔ گولی آشوتوش شاہی اور ان کے باڈی گارڈ کو بھی لگی۔" - فائرنگ کے اس واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ موقع پر لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اس واقعہ میں ایک وکیل سمیت کل تین زخمیوں کو علاج کے لیے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں سب کا علاج جاری ہے۔ بدمعاشوں نے وہاں موجود پانچ افراد پر فائرنگ کی جس میں پراپرٹی ڈیلر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس وقت پورا علاقہ پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہوچکا ہے اور پولیس ٹیم تفتیش میں مصروف ہے۔