جے ڈی یو کی جانب سے امیدوار ہری ونش نارائن سنگھ، رام ناتھ ٹھاکر اور بی جے پی کے ویویک ٹھاکر نے وزیر اعلی نتیش کمار کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
جے ڈی یو سے راسبہ صبح امیدوار ہریونش نارائن سنگھ اور رامناتھ ٹھاکر وزیر اعلی نتیش کمار کے ہمراہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے اسمبلی پہنچے.
بی جے پی سے راجیہ سبھا کے امیدوار ویویک ٹھاکر اور نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیا یا اس موقع پر وزیر اعلی نتیش کمار سمیت بی جے پی اور جے ڈی یو کے کئی بڑے رہنما موجود تھے۔
بہار اسمبلی کے سیکریٹری کے چیمبر میں راجہ سبھا امیدواروں نے وزیر اعلی نتیش کمار کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
راجیہ سبھا انتخاب کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ تھی۔
جے ڈی یو کی جانب سے سے امیدوار ہریونش نارائن سنگھ اور رام ناتھ ٹھاکر نے وزیراعلی کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر جے ڈی یو کے ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ بھی موجود تھے.
بی جے پی سے راجیہ سبھا امیدوار ویوویک ٹھاکر نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال، نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی وزیر صحت منگل پانڈے، محکمہ زراعت کے وزیر پریم کمار سمیت کئی وزراء موجود تھے۔
بہار سے راجہ سبھا کے لئے پانچ سیٹیں تھی۔
جس میں سے 3 سیٹوں پر این ڈی اے نے اپنے امیدوار پیش کیا ہے، جب کہ 2 سیٹوں پر یو پی اے کی جانب سے آر جے ڈی نے اپنے دو میدوار دیے ہیں۔