دارالحکومت پٹنہ کے پالی گنج کے لال گنج کے سہرا گاؤں میں بالو سے بھرے ٹریکٹر پلٹنے سے تین مزدوروں کی موت ہو گئی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔
اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
اس حادثے کے تعلق سے بتایا جاتا ہے کہ زیر تعمیرپٹرول پمپ کے گڈھے میں بالو سے بھرے ٹریکٹر کی ٹرالی پلٹ گئی۔ اس میں موجود افراد ٹرالی کے نیچے آ گئے، جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
اس حادثے کے بعد جے سی بی کے ذریعے سے تینوں مزدوروں کی لاشوں کو باہر نکالا گیا۔
مزید پڑھیں:
رمضان اور نوراتری کے پیش نظر پھلوں کی قیمت میں اضافہ
وہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے۔ فی الحال پولیس سبھی مہلوکین کی شناخت کرنے میں لگ گئی ہے۔