ریاست بہار کے ضلع کیمور میں دو الگ الگ جگہوں پر سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں تین افراد ہلاک جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ پہلا واقعہ قومی شاہراہ 2 اور دوسرا حادثہ بهبھوا بیلاؤں شاہراہ پر پیش آیا۔
اطلاع کے مطابق کدرا تھانہ کے انامیکا موڑ کے پاس سامنے سے آ رہے ٹرک نے ایک کھڑے ہوئے ٹرک کو ٹکر ماردی۔
جس میں ڈرائیور اور کنڈکٹر شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ جنہیں تشویشناک حالات میں بھبھو ا صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران ڈرائیور کی موت ہو گئی۔
دونوں اترپردیش کے قنوج ضلع کے رہائشی بتائے جارہے ہیں، متوفی ڈرائیور کا نام راجیش پال اور زخمی کنڈکٹر کا نام برج کشور پال ہے۔
وہیں دوسرا حادثہ بهبھوا بیلاؤں شاہراہ پر پیش آیا،اس حادثہ میں دو لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ہلاک ہونے والے دونوں ایک ہی گاؤں کے بتائے جا رہے ہیں۔ بلاؤں علاقے کے رہائشی بھگوان رام اور امیش تیواری ایک موٹرسائیکل پر سوار ہو کر کہیں جا رہے تھے کہ تبھی پٹرول پمپ کے پاس سامنے سے آرہی ایک ماروتی وین سے ٹکر ہو گئی۔ اس حادثہ میں موٹرسائیکل سوار شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
جنہیں مقامی لوگوں کے ذریعے بھبهوا صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جنہیں ابتدائی طبّی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے بہتر علاج کے لیے وارانسی کے لیے ریفر کردیا۔
وہیں ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔