ETV Bharat / state

کیمور: مارپیٹ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد زخمی - اردو نیوز بہار

بہار کے ضلع کیمور میں سونہن تھانہ حلقہ کے کیتھی موضع میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ تو تو میں میں کے بعد جم کر مار پیٹ میں ایک طرف کے تین لوگ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سبھی ایک ہی خاندان کے ہیں، جس میں شوہر، بیوی اور بیٹا شامل ہے۔

three injured in clash between two groups in kaimur
کیمور: مارپیٹ میں میاں، بیوی اور بیٹا زخمی
author img

By

Published : Feb 2, 2021, 8:18 PM IST

Updated : Feb 2, 2021, 8:24 PM IST

بہار کے کیمور میں سونہن تھانہ حلقہ کے کیتھی موضع میں دو گروپوں کے درمیان ہوئے جھگڑے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد زخمی ہو گئے۔ سبھی متاثرین نے سونہن تھانہ پہنچ کراپنی شکایت درج کرائی۔ اس موقع پر پولیس نے غیر ذمہ دارانہ حرکت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمیوں کا علاج مقامی سطح پر کرانے کے بجائے دس کیلو میٹر دور بھبھوا بھیج دیا۔ اس درمیان شدید طور پر سے زخمی ایک خاتون کا خون مسلسل بہ رہا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

جانکاری کے مطابق مصطفیٰ انصاری اور ظہور میاں کا گھر آمنے سامنے ہے۔ دونوں کنبوں میں لعن طعن اور فقرے بازی کی وجہ سے جھگڑا ہو گیا اور دونوں فریق میں جم کر مار پیٹ ہوئی۔

مزید پڑھیں:

ارریہ: شکرقند نے کسانوں کو خوش کیا

جس میں ایک طرف سے مصطفیٰ انصاری، ان کی بیوی مہ پارہ بیگم اور بیٹا احمد انصاری شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ان میں سے مہ پارہ بیگم کو شدید چوٹیں آئیں ہیں۔

Last Updated : Feb 2, 2021, 8:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.