ریاست بہار کے ضلع کیمور میں دو دن قبل پیش آئے بھلوئی سانحے میں پولیس نے تین نامزد ملزم کو الگ الگ مقامات سے گرفتار کرنے میں کا میابی حاصل کی ہے، اور ساتھ ہی غیر قانونیرائل بھی ضبط کی گئی ہے۔
اس بابت موہنیاں تھانہ میں میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے پولیس کپتان دلنواز احمد نے بتایا کی بھلوئی گاؤں میں دو دن قبل گلی اور نالی تنازعہ میں چلی گولی باری کے دوران ستیندر سنگھ نامی ایک شخص کی موت و دیگر دو لوگ زخمی ہو گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں دوسرے فریق کی جانب سے قریب ادھا درجن لوگوں کو نامزد کیا گیا تھا، اس واقع کے بعد سے ہی تمام ملزمان اپنے گھر سے فرار ہوگئے تھے۔
ان کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم کی تشکیل دی گئی تھی جس کی قیادت موہنیاں پولیس سٹیشن انچارج ادے بھان سنگھ اور ایس آئی راجیو کمار یادو کررہے تھے۔
موہنیاں پولیس لگاتار چھاپہ ماری کررہی تھی، لیکن ایک خفیہ اطلاع کے بعد چھاپہ ماری میں نامزد تینوں ملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ کل پانچ ملزمان میں سے تین کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ایس پی نے مزید بتایا کی مین ملزم شیو مورت سنگھ والد مشری سنگھ، جو سابقہ مکھیا بھی رہا ہے، کچھ دنوں سے مجرمانہ طور پر سرگرم عمل ہے، جس پر تاوان الزامات تھانوں میں عائد کیے گئے ہیں۔
اس چھاپے کے دوران سنجے سنگھ والد سداما سنگھ کو مجرم کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، اور ساتھ ہی سنجے سنگھ کے گھر سے غیر قانونی رائفل بھی ضبط کرلی گئی۔