ETV Bharat / state

Gaya Durga Puja تہوار کے موقع پر پُرامن فضا کو مکدر کرنے والوں کو بخشا نہیں جائیگا، ڈی ایم - تہواروں کے مدنظر افسران کو سخت ہدایت

ضلع گیا میں آج تہوار کے موقع پر تعینات مجسٹریٹ اور پولیس افسران کی مشترکہ بریفنگ کی گئی ، حساس مقامات پر انہیں متحرک رہنے کی ہدایت دی گئی ہیں اور خاص طور پر گڑبڑی پیدا کرنے والوں پر سخت کاروائی کرنے کو کہا گیا ہے۔In Gaya, the administration issued strict instructions to the officers in view of the festivals

افسران
افسران
author img

By

Published : Oct 4, 2022, 9:51 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں درگا پوجا کے پرامن اور خیر سگالی کے انعقاد کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے ہر سطح پر وسیع انتظامات کئے ہیں۔ پولیس لائن میں ڈپٹی مجسٹریٹ اور پولیس افسران کی مشترکہ بریفنگ ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن اور ایس ایس پی ہرپریت کور کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوئی۔In Gaya, the administration issued strict instructions to the officers in view of the festivals

افسران

ڈی ایم نے تعینات اہلکاروں کو ہدایت دی کہ امن و قانون کی صورت کسی بھی حال میں نہیں بگڑپائے اور خاص کر معاشرے میں نفرت اور تشدد برپا کرنے والوں پر کڑی کاروائی ہو۔

انہوں نے کہاکہ مختلف ایجنسیوں کی طرف سے حکومت کو ان پٹ ملا ہے کہ تہوار کے موقع پر کشیدگی پیدا کی جاسکتی ہے اس لئے سبھی ایجنسیوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے،ضلع میں حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کے ساتھ ویڈیو گرافی کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جلوس پر بھی نظر رکھنی ہے، اسکے علاوہ دوسرے طبقے کے لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچے ،مذہبی مقامات پر خصوصی نظررکھی جائے، اس سلسلے میں ایس پی ہرپریت کور نے پولس افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان پر بھی کڑی نظر رکھیں جو جلوس میں شامل ہوکر دوسروں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں ۔ انہیں کسی بھی صورت میں نہیں بخشا جائے گا اور سوشل میڈیاسائٹ پر بھی پولیس کی خصوصی نگاہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ درگا پوجا کے موقع پر 515 حساس مقامات پر مجسٹریٹ کی نگرانی میں پولیس جوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے تاکہ پرامن ماحول میں تہوار کا اختتام ہو، کیونکہ گزشتہ درگا پوجا کے موقع پر ضلع کے کئی مقامات پر مذہبی منافرت پیدا ہوگئی تھی اس مرتبہ پولیس پہلے سے اس طرح کے معاملوں کو روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں:Eid Milad un Nabi 2022 درگا پوجا اور ربیع الاول کے پیش نظر انتظامیہ کی امن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ

ایس ایس پی نے کہاکہ دسہرہ کی دسویں کی رات کو جامع مسجد اور دکھرنی مندر کے علاقے کو سیل کیا جائے گا کیونکہ اس علاقے میں ہرسال کشیدگی کاماحول ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.