پولیس کے مطابق تریا تھانہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ رام باغ کے پاس کھڑے ایک ٹرک میں اسمگلنگ کے لیے کثیر مقدار میں شراب موجود ہے۔
اسی بنیاد پر تریا تھانہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمنت باڑی کی قیادت میں پولیس ٹیم اور اسپیشل آگزیلری پولیس کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر چھاپے ماری کر کے غیر قانونی شراب کو ضبط کر لیا۔
ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلے میں ڈرائیور اور خلاصی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ڈرائیور سے تفتیش میں کئی اہم جانکاریاں ملی ہیں جس کی بنیاد پر شراب اسمگلنگ میں شامل دیگر لوگوں کی گرفتاری کے لیے مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپے مار کارروائی کی جارہی ہے۔