ETV Bharat / state

Mid-Term Polls in Bihar بہار میں جلد ہی وسط مدتی انتخاب ہوگا، چراغ

پارٹی صدر نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں نتیش کمار ، ممتابنرجی ، اروند کجریوال سمیت ایک درجن وزیر اعظم کے دعویدار ہیں۔ انہوںنے بیگو سرائے کے واقعے پر بہار میں صدار راج نافذ کرنے کی بات کہی ۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے اتر پردیش میں لوک سبھا انتخاب لڑنے کے سوال پر چراغ پاسوان نے کہاکہ نتیش کمار بہار کے کسی بھی سیٹ پر لوک سبھا انتخاب نہیں جیت سکتے ، اتر پردیش میں جیتنا ناممکن ہے۔ Chirag Paswan Demands Prez Rule,Mid-term Polls in Bihar

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 8:47 PM IST

چراغ
چراغ

نالندہ: لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی ۔ رام ولاس ) کے قومی صدر چراغ پاسوان نے آج کہاکہ بہار میں مہا گٹھ بندھن کی حکومت طویل عرصے تک نہیں چلے گی اور ریاست میں جلد ہی وسط مدتی انتخاب ہوںگے ۔Chirag Paswan Demands Prez Rule,Mid-term Polls in Bihar

مسٹر پاسوان نے راجگیر کے کنونشن سینٹر میں ایل جے پی ( رام ولاس ) کا تین روزہ ٹریننگ کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ بہار میں مہا گٹھ بندھن کی حکومت طویل عرصے تک نہیں چلے گی۔ ریاست میں جلد ہی وسط مدتی انتخاب ہوگا۔ نتیش کمار کے اپوزیشن کو متحد کرنے کے سوال پر چراغ پاسوان نے کہاکہ اپوزیشن اتحاد محض بھرم بن کر رہ گیا ہے ۔

پارٹی صدر نے کہاکہ اپوزیشن اتحاد میں نتیش کمار ، ممتابنرجی ، اروند کجریوال سمیت ایک درجن وزیر اعظم کے دعویدار ہیں۔ انہوںنے بیگو سرائے کے واقعے پر بہار میں صدار راج نافذ کرنے کی بات کہی ۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے اتر پردیش میں لوک سبھا انتخاب لڑنے کے سوال پر چراغ پاسوان نے کہاکہ نتیش کمار بہار کے کسی بھی سیٹ پر لوک سبھا انتخاب نہیں جیت سکتے ، اتر پردیش میں جیتنا ناممکن ہے ۔

بہار میں 2014 کے لوک سبھا انتخاب میں ان کی پارٹی دو پر ہی سمٹ گئی تھی ، اس وقت سوشاسن بابو کے نام سے جانے جاتے تھے ۔ آج ان کی پارٹی تیسرے نمبر کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے ۔

مسٹر پاسوان نے کہاکہ وہ مرکز میں وزیر نہیں بنیںگے ، ابھی ان کی پارٹی کا اتحاد کسی بھی پارٹی سے نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بہار فرسٹ ، بہاری فرسٹ کی جو قدر کرے گا اسی کے ساتھ ایل جے پی کا اتحاد ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ سات نشچے منصوبہ بہار میں سب سے بڑا کرپشن کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تین روزہ ٹریننگ کیمپ میں کارکنان ٹرینڈ ہوکر اپنے ۔ اپنے علاقے میں جاکر پارٹی کی پالیسی کو عوام کے سامنے رکھنے کاکام کریںگے۔ اس تین روزہ کیمپ میں پارٹی کے سماجی ، تعلیمی ور معاشی پالیسیوں کو اہمیت کے ساتھ رکھاجائے گا۔

مزید پڑھیں:Bihar Politics: آر سی پی سنگھ پر بدلے کی نیت سے کی گئی کاروائی، چراغ پاسوان کا ردعمل

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.