ETV Bharat / state

'بجٹ میں اقلیتوں کے لیے محض دکھاوا' - قلیتوں کے لیے 0.26 فیصد یعنی 562.63 کروڑ روپے مختص کیا

حکومت نے 2 لاکھ 18 ہزار کروڑ کا بجٹ پیش کیا ہے جس میں اقلیتوں کے لیے 0.26 فیصد یعنی 562.63 کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 7:43 PM IST

گذشتہ برس کے 452 کروڑ میں 110 کروڑ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ محکمہ نے اب تک 40 فیصد خرچ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ کئی مسلم لیڈران نے اسے صرف دکھاوا قرار دیا ہے۔

حکومت بہار کے ذریعہ اقلیتوں کی مسیحائی کے لیے بجٹ میں 562.63 کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے، جو مجموعی بجٹ کا 0.26 فیصد ہے۔

ریاست کی 20 فیصد آبادی کے لیے مختص بجٹ کا نصف فیصد بھی نہیں ملا ہے۔ ہومیوپیتھی دوا کمپنی آر ای پی ایل اور ہوٹل پاٹلی پترا کے سی ایم ڈی و راشٹر وادی جنتا دل کے کنوینر اشفاق الرحمن نے اس بجٹ کو دکھاوے کا بجٹ قرار دیا ہے۔

راشٹر وادی جنتا دل کے کنوینر اشفاق الرحمٰن نے حکومت کے بجٹ کو دکھاوے کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بار 110 کروڑ کا اضافہ کر اقلیتوں کے لیے 562 کروڑ کا بجٹ پیش کیا مگر اقلیتوں کے حقوق کے لیے یہ خرچ نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ بجٹ سال کے آخر میں خرچ کتنا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ خرچ نہیں ہوتا ہے صرف دکھایا جاتا ہے کہ اتنا پیسہ خرچ کیا گیا ہے۔

انہوں نے وزیر صنعت شاہنواز حسین پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ نریندر مودی کے شاگرد ہیں جیسے مودی پوری دنیا سے صنعت لے آئے اسی طرح یہ بھی لے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے عوامی سطح پر کیا کیا۔ کچھ چھوٹے لیڈروں کا کام چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں دلال قسم کے مسلم لیڈر جو ذات پات اور اسلام میں توڑ مروڑ کی سیاست کرتے ہیں ان کو کرسی دی جاتی ہے۔

یہاں باہر سے لوگوں کو لاکر ایم ایل سی بنا کر وزیر بنایا جا رہا ہے۔ جیتے ہوئے کو جگہ نہیں مل رہی ہے۔

اشفاق نے کہا کہ 22 فیصد مسلمان حاشیے پر ہیں 23 کی آبادی والے آدیواسیوں نے لڑ کر الگ ریاست بنا لی۔

بہار میں مسلمانوں کے لیے 3 فیصد ریزرویشن کا نظم تھا اسے لالو یادو نے ختم کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.