جنتا دل یونائیٹڈکے ریاستی ترجمان اروند نشاد نے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا رکن سشیل مودی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران اٹل بہاری باجپائی، ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کی تذلیل کرکے بی جے پی نے اپنی حقیقی شکل دکھادی ہے ۔ بی جے پی کے وقف کارکنوں کی تذلیل کی جارہی ہے۔
JDU spokesperson Arvind Nishad criticized the BJP
مسٹر نشاد نے کہا کہ جو پارٹی اپنی پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو عزت نہیں دے سکتی ہے ۔ ویسی پارٹی صرف دکھاوا کیلئے لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کی یوم پیدائش کے موقع پر گلدستہ پیش کر کے رسمی طور پر فوٹو سیشن کرکے رہنمائی حاصل کرنے کا وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ دکھاوا اور ڈھونگ کرنے کا ناٹک کرتے ہیں۔
نشاد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے دہلی دورے کی وجہ سے سشیل مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سرکردہ لیڈروں کو بے چینی کے ساتھ ساتھ پیٹ میں درد بھی محسوس ہونے لگا ہے۔ نشاد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار ملک کے واحد ایسے سیاستدان ہیں۔ جن کا تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے پرتپاک خیر مقدم کیا ہے۔ مستقبل میں جنتا دل یونائیٹڈ کی کوششوں سے سماجوادی نظریات کی تمام جماعتیں، بائیں بازو کی جماعتوں کے قائدین بشمول دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اوراپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک اسٹیج پر جمع ہو کر مودی بی جے پی مکت بھارت مہم کاحصہ بن کر طاقت اور اتحاد کا مظاہرہ کریں گے۔
مزید پڑھیں:Nitish Reacts Slams BJP جے ڈی یو ایم ایل ایز کے بی جے پی میں شامل ہونے پر نتیس کمار کا سخت ردعمل
یواین آئی