ETV Bharat / state

مونگیر: تین افراد کا قتل - اس معاملہ میں کچھ لوگوں کو پولیس نے حراست میں لیا

مونگیر ضلع میں ایک مٹھائی کاریگر کی ہلاکت کے بعد ناراض گاؤں والوں نے مبینہ طور پر ایک ہی خاندان کے تین افراد کا قتل کر دیا، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

تین افراد کا قتل
تین افراد کا قتل
author img

By

Published : Mar 6, 2021, 12:10 PM IST

بہار کے ضلع مونگیر کے قاسم بازار تھانے کے علاقے میں ایک مٹھائی کاریگر کی ہلاکت کے بعد ناراض گاؤں والوں نے ایک پرائیویٹ کمپنی کے ملازم اور اس کے بیٹے کی جان لے لی۔

تین افراد کا قتل
تین افراد کا قتل

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی شب دیر رات چائے ٹولہ کربلا محلہ میں ایک مٹھائی کاریگر ساگر مہتو کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ ساگر مہتو کے قتل سے ناراض لوگوں نے چائے ٹولہ کربلا محلہ کے رہنے والے اور آئی ٹی سی لمیٹڈ کے ملازم جے جے رام سا اور اس کے بیٹے کو مبینہ طور پر ساگر مہتو کا الزام عائد کرتے ہوئے قتل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملہ میں کچھ لوگوں کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ اس واقعہ کی وجہ زمین تنازع بتایا جارہا ہے۔ پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور کیس کی چھان بین کر رہے ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.