اسکول کے اکاﺅنٹنٹ کی خود کشی - خود کشی کی وجہ عشق ومحبت
بہار میں سپول ضلع کے صدر تھانہ علاقہ کے وارڈ نمبر 13 میں آج ایک پرائیوٹ اسکول کے اکاﺅنٹنٹ نے گلے میں پھندا لگاکر خود کشی کرلی ۔
اسکول کے اکاﺅنٹنٹ نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کی
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ایک پرائیوٹ اسکول کا اکاﺅنٹنٹ ایلین کوئرالہ (19) نے گلے میںپھندالگا کر خود کشی کرلی ۔ وہ دارجلنگ کا باشندہ تھا اور وارڈ نمبر 13 میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا ۔ خود کشی کی وجہ عشق ومحبت بتائی جارہی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔