ETV Bharat / state

دربھنگہ۔سمستی پور شاہراہ سیلاب کی زد میں

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ ۔ سمستی پور شاہراہ پر سیلاب کے پانی سے کٹاؤ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

author img

By

Published : Jul 31, 2019, 9:53 AM IST

دربھنگہ۔سمستی پور شاہراہ سیلاب کی زد میں

دربھنگہ ۔ سمستی پور ریل جنکشن پر سیلاب کے پانی کی سطح میں اضافہ سے جہاں ریلوے کی آمدورفت متاثر ہوگئی ہے۔ وہیں اب سیلاب کے پانی کی طغیانی کی وجہ سے دربھنگہ۔ سمستی پور کو جوڑنے والی مین ریاستی شاہراہ پر کئی جگہ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے کٹاؤ ہونے لگا ہے۔

دربھنگہ۔سمستی پور شاہراہ سیلاب کی زد میں

دربھنگہ ضلع انتظامیہ نے سیلاب پر قابو پانے کے لئے کافی جدوجہد شروع کر دی ہے- پہلا کٹاؤ دربھنگہ ضلع دفتر سے ٹھیک سات کلومیٹر کی دوری پر ڈیلاہی گاؤں کے پاس ہو رہا ہے جبکہ دوسرا کٹاؤ 8 کلومیٹر پر ہے اور اس سے آگے بھی کئی مقامات پر کٹاؤ جیسے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔

پانی میں تیز لہر کی وجہ سے سڑک کے کنارے کٹاؤ کی کیفیت ہے، ایسے کٹاؤ والی جگہ پر ڈرام کی سیٹ سے حصار بنا کر گھیرا جا رہا ہے، ساتھ ہی بورے میں اینٹ پتھر رکھ کر اس کے کنارے رکھا جا رہا ہےتاکہ دربھنگہ۔سمستی پور کا یہ واحد راستہ ٹوٹ نہ سکے۔

ای ٹی وی بھارت نے کٹاؤ پر موجود پی ڈبلیو ڈی کے انجینئر سنیل کمار سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ کٹاؤ بہت تیزی سے ہو رہا ہے، ہم لوگ دن رات محنت کررہے ہیں، کسی بھی صورت میں اس سڑک کو بند نہیں ہونے دیا جائے گا، تیزی سے ہم لوگ جہاں جہاں کٹاؤ ہو رہا ہے وہاں کٹاؤ کو بھرا جا رہا ہے ، یہ سڑک ٹریفک کی بھیڑ والی ہے، اگر یہ بند ہو جائے گی تو لوگوں کی زندگی ٹھہرجائے گی-

اب آگے دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ ضلع انتظامیہ دن و رات محنت کر کے اسے روکنے میں لگی ہوئی ہے یہ کوشش کس حد تک کامیاب ہوتی ہے۔

Intro:دربھنگہ سمستی پور ریل سیکشن پر سیلاب کے پانی کی سطح میں اضافہ سے جہاں ریلوے سفر کی خدمات جہاں منسوخ ہیں وہیں اب سیلاب کے پانی کی طغیانی کی وجہ سے دربھنگہ سمستی پور کو جوڑنے والی مین ریاستی ساہ راہ پر کئ جگہ پانی کے تیز پریسر کی وجہ سے کٹاؤ ہونے لگا ہے حالانکہ کے دربھنگہ ضلع انتظامیہ نے اس پر قابو پانے کے لئے کافی جدوجہد شروع کر دیا ہے-پہلا کٹاؤ دربھنگہ ضلع دفتر سے ٹھیک سات کلومیٹر کی دوری پر ڈیلاہی گاؤں کے پاس ہو رہا ہے وہیں دوسرا کٹاؤ 08 کلومیٹر پر ہو رہا ہے اور اس سے اگے بھی کئی مقامات پر کٹاؤ جیسے حالات ہیں پانی میں تیز لہر ہے جس سڑک کے کنارے سے کٹاؤ ہو رہا ہے ایسے کٹاؤ والی جگہ پر ڈرام کی سیٹ سے حصار بنا کر گھیرا جا رہا ہے ساتھ ہی بورے میں اینٹ پتھر رکھ کر اس کے کنارے رکھا جا رہا ہے دربھنگہ سمستی پور کا یہ واحد راستہ ہے جس سے روز ہزاروں لوگ سفر کرتے ہیں -
جب اس کٹاؤ والی جگہ پر ائ ٹی وی بھارت کی ٹیم پہنچی تو موقع کٹاؤ پر پی ڈبلو ڈی محکمے کے انجینئر سنیل کمار موجود تھے انہوں نے کہا کہ کٹاؤ بہت تیزی سے ہو رہا ہے ہم لوگ دن رات لگے ہوئے ہیں کسی بھی صورت میں اس سڑک کو بند نہیں ہونے دیا جائے گا تیزی سے ہم لوگ جہاں جہاں کٹاؤ ہو رہا ہے وہاں کٹاؤ کو بھرا جا رہا ہے آپ دیکھ رہے ہیں، یہ سرک بہت چالو ہے اگر یہ بند ہو جائے گا تو لوگوں کی زندگی ٹھہر سی جائے گی - وہیں اسی درمیان ایک عام مقامی آدمی رویندر چودھری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ واحد راستہ ہے دربھنگہ سے سمستی پور جانے کا ابھی بہت خطرہ بنا ہوا ہے پانی کا بہت دباؤ ہے ابھی کٹاؤ تیزی سے ہو رہا ہے اگر یہ سرک ٹوٹ گئ تو بہت نقصان ہوگا لوگوں کو کیونکہ یہاں سے ہزاروں لوگ روز سفر کر رہے ہیں چاہے پٹنہ جانا ہو یا سمستی پور جانا ہو لوگ مریض کو لیکر جاتے ہیں لوگوں میں دہشت بنا ہوا ہے مگر فر بھی ضلع انتظامیہ کی ٹیم پوری کوشش کر رہی ہے اسے روکنے کے لئے -

بائٹ 1-واک تھرو کے ساتھ - سنیل کمار - انجینئر پی ڈبلو ڈی
بائٹ - - 2-واک تھرو کے ساتھ - وریندر چودھری مقامی کا

Body:نہیں

Conclusion:اب آگے دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ کیا ضلع انتظامیہ دن رات محنت کر کے اسے روکنے میں لگی ہوئی ہے یہ کوشش کس حد تک کامیاب ہوتی ہے - - _
Walk thro - 01
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.