ریاست بہار کے ضلع ارریہ و آس پاس کے علاقے میں رک رک کر ہو رہی بارش نے شہر کا نقشہ بگاڑ دیا ہے، بارش سے قبل کچھ دیر آسمان میں کالے بادل چھائے رہے اور پھر موسلادھار بارش ہونے لگی۔ محکمہ موسمیات نے ان دو دنوں میں سیمانچل کے ضلع ارریہ، پورنیہ اور کشن گنج کو ریڈ زون میں رکھا تھا، جبکہ مشرقی و مغربی چمپارن، گوپال گنج، سیوان، سارن، مدھوبنی، مظفرپور، دربھنگہ، ویشالی، شیوہر، سمستی پور، سپول، پورنیہ، سہرسہ اور مدھے پورا کو اوریج زون میں رکھا ہے۔ بتا دیں کہ ریڈ زون کا مطلب ان علاقوں میں بھاری بارش ہو سکتی ہے۔
ارریہ: بارش سے ضلع کلکٹریٹ جھیل میں تبدیل - ارریہ میں موسلادھار بارش
دو روز قبل بہار محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'بدلتے موسم کے پیش نظر شمالی بہار میں جمعہ اور سنیچر کو موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔