انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس 2019 صدرجمہوریہ نے دوران خطاب این آر سی کا ذکر کیا تھا ۔مگر وزیر اعظم یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے این آر سی کا ذکرکبھی نہیں کیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے این آر سی کا ذکر نہیں کیا تو پھر صدر جمہوریہ کے خطاب میں اس کا ذکر کیسے ہوا ۔
انہوں کہا کہ این آر سی کے خلاف جس طرح ملک کے لوگ بلا مذہب و ملت احتجا ج کر رہے ہیں اس کے لئے وہ انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ'ملک کے موجودہ ماحول کے ذمہ دار وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت شاہ ہیں '۔
انہوں نے کہا حکومت کو چاہیے وہ اس نئے قانون کو واپس لے نہیں تو ملک میں انتشار پیدا ہوجائیگا۔
ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ وزیر اعظم وویکا نند کی بات کرتے ہیں ، گاندھی جی کی بات کرتے ہیں مگر اس کے برعکس وہ ٹوئیٹر پر گوڈسے کے ماننے والوں کو فالو کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے گفتار و کردار میں بڑا فرق ہے ۔
سابق مرکزی ویر نے کہا کہ پہلے انگریزوں نے اس ملک کے باشندوں کو باہم لڑاکر اس ملک کو تقسیم کردیا اور اب نریندرمودی اور امیت شاہ ملک کے لوگوں کو باہم دست و گریباں کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔
انہوں نے کہا ملک کے اندر اگر کوئی خطرہ لاحق ہوا تو اس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہوگی اور عوام انہیں معاف نہیں کر ے گی۔