ETV Bharat / state

Pitrapaksha Mela in Gaya پترپکش میلہ کی تیاریوں کا اسٹینڈنگ کمیٹی کے مسلم اراکین نے جائزہ لیا - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

گیا میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین نے میئر اور ڈپٹی میئر کے ساتھ پتر پکش میلہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ کمیٹی کے رکن چنو خان نے کہا کہ بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے کمیٹی کوشاں ہے۔ Muslim members reviewed Pitrapaksha Mela

پترپکش میلہ کی تیاریوں کا اسٹینڈنگ کمیٹی کے مسلم اراکین نے جائزہ لیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 4:48 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں پتر پکش میلہ کی تیاریوں میں ضلع انتظامیہ سے لے کر نگر میونسپل کارپوریشن تک لگا ہوا ہے، آج میونسپل کارپوریشن گیا کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین میں چنو خان، ارم کہکشاں، ابرار احمد، مزمل حسین، میئر ورندر کمار عرف گنیش پاسوان اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن و سابق ڈپٹی میر اکھوری اومکار ناتھ عرف موہن شریواستو سمیت درجنوں وارڈ کونسلروں نے میلہ علاقہ میں پہنچ کر تیاریوں کا جائزہ لیا۔ کمیٹی کے اراکین نے سب سے پہلے سیتا کنڈ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وہیں متعلقہ افسران کو انتظامات اور سہولتوں سے متعلق ہدایت بھی دیں۔ اس کے بعد وشنوپد کے دیوگھاٹ پر بنے پنڈال اور روشنی کے ساتھ صاف صفائی کا بھی جائزہ لیا اور صفائی اہلکاروں کو گھاٹ اور پورے میلہ علاقہ کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس کے ساتھ ساتھ دیو گھاٹ پر بنے بیت الخلا کی صفائی کا بھی جائزہ لیا اور صفائی اہلکاروں کو کہا کہ لازمی طور پر بیت الخلا صاف ستھرے رہیں اس کو یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر ارم کہکشاں نے کہا کہ گیا میونسپل کارپوریشن اس بار گزشتہ سال کے مقابلہ زیادہ بہتر اور تاریخی تیاریوں میں جٹا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسلسل میٹنگ کرکے جائزہ لیا جارہا ہے۔ متعلقہ حکام اور اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وقت سے پہلے تمام تیاریاں کر لی جائیں تاکہ یہاں آنے والے پنڈدانیوں کو کسی طرح کی پریشانی نہیں ہو۔ وہیں اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن چنو خان نے کہا کہ پتر پکش میلہ 28 ستمبر سے شروع ہونا ہے۔ جس کو لے کر ایک مہینے پہلے میونسپل کارپوریشن نے تیاریاں شروع کردیا تھا تاکہ پنڈانیوں کی سہولت میں کوئی کمی نہیں ہو اور کارپوریشن پنڈ دانیوں کو سہولت دینے کے لیے سنجیدہ اور پابند عہد ہے۔

اسی مقصد سے مذہبی مقام گیا میں پنڈ دانیوں کا استقبال مہمانوں کی طرح کیا جائے گا تاکہ گیا کا نام اور پہچان اور اس کی شبیہ ہمیشہ کی طرح اچھی رہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے میلہ علاقہ میں آؤٹ سورسنگ کے ذریعہ صاف صفائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وشنو پد مندر احاطہ میں دو ہائی ماسک لائٹ لگانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے جس کا کہ میلہ سے پہلے افتتاح کر دیا جائے گا۔ ساتھ ہی سیتا کنڈ میں 800 میٹر تک اسٹریٹ لائٹ لگائی گئی ہیں۔ ترنگا لائٹ کی روشنی میلہ شروع ہونے سے پہلے شروع ہوگی۔ وہیں ہائی ماسک کی روشنی سے پورا علاقہ روشن ہوگا۔ اس کے علاوہ سیلفی پوائنٹ کیمپ وغیرہ بھی بنائے گئے ہیں۔

اس موقع پر میئر گنیش پاسوان اور سابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی نے میلہ علاقہ کا جائزہ لیا ہے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی میں شامل سبھی مسلم اراکین اور وارڈ کونسلر انتظامات کو دیکھنا چاہتے تھے کیونکہ کمیوں کو دور کرنے یا کوئی اضافی انتظامات کے لیے اسٹینڈنگ کمیٹی کو ہی فیصلہ لینا ہوتا ہے۔ انہوں نے اس دوران اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن چنو خان، ارم کہکشاں اور تبسم پروین کی ستائش بھی کی اور کہا کہ یہی گنگا جمنی تہذیب ہے کہ سبھی مل کر کام کرتے ہیں اور سبھی کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے یہاں آنے والے مہمانوں کے استقبال میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.