ETV Bharat / state

Bihar Cabinet Extension بہار کابینہ میں پانچ مسلم وزراء شامل

author img

By

Published : Aug 16, 2022, 1:51 PM IST

Updated : Aug 16, 2022, 3:59 PM IST

ریاست بہار میں نئی حکومت کی پہلی کابینہ تشکیل پاگئی ہے، جس میں زماں خان، شاہنواز عالم، اسرائیل منصوری سمیت 31 وزراء نے حلف لیا ہے۔ Muslim Ministers Oath in Bihar Gov

Muslims minister new bihar government
Muslims minister new bihar government

پٹنہ: بہار میں نتیش کمار کی قیادت والی عظیم اتحاد کی نئی حکومت میں کابینہ کی پہلی توسیع آج ہو گئی، عظیم اتحاد میں شامل پارٹیاں جے ڈی یو، Janata Dal United، آر جے ڈی Rashtriya Janata Dal، کانگریس اور ہندوستانی عوامی مورچہ کے اراکین اسمبلی وزارت میں شامل ہوئے ہیں، جب کہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے ایک رکن اسمبلی بھی وزارت میں داخل ہے. حالانکہ کابینہ میں سی پی آئی اور سی پی آئی ایم ایل نے شامل نہ ہوکر باہر سے حمایت دینے کا اعلان کیا ہے. گورنر ہاؤس کے ہال میں گورنر پھاگو چوہان نے تمام وزراء کو حلف دلایا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمارCM nitish kumar، نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو، رابڑی دیوی، جیتن رام مانجھی سمیت دیگر اعلیٰ لیڈران موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزارت کی بات کریں تو جے ڈی یو سے وجے چودھری، وجیندر یادو، اشوک چودھری ،شرون کمار، سنجے جھا، لیسی سنگھ، زماں خان، جینت راج، سنیل کمار، مدن سہنی اور شیلا منڈل نے حلف لیا. وہیں آر جے ڈی سے آلوک کمار مہتا، انیتا دیوی، کمار سروجیت، سمیر کمار مہا سیٹھ، شاہنواز عالم، چندر شیکھر، رمانند یادو، سریندر یادو، کارتک سنگھ، اسرائیل منصوری، شمیم احمد، تیج پرتاب یادو، سودھاکر سنگھ اور سریندر رام شامل ہیں. جب کہ کانگریس سے مراری گوتم اور آفاق عالم کو وزیر بنایا گیا ہے. اسی طرح ہندوستانی عوامی مورچہ سے جیتن رام مانجھی کے بیٹے سنتوش کمار سمن اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے سمت کمار سنگھ بھی وزیر بنائے گئے ہیں۔

مسلم وزراء کی بات کریں تو اس حکومت میں پانچ کو جگہ ملی ہے، سب سے زیادہ مسلم آبادی والا خطہ سیمانچل سے دو اراکین اسمبلی کو نمائندگی دی گئی ہے۔ Muslims minister in new bihar government آر جے ڈی سے ارریہ جوکی ہاٹ کے رکن اسمبلی شاہنواز عالم اور کانگریس سے قصبہ کشن گنج سے رکن اسمبلی آفاق عالم اس میں شامل ہیں. وہیں اسرائیل منصوری جو مظفرپور کے کڈھنی اسمبلی حلقہ سے آتے ہیں انہیں بھی جگہ ملی ہے. آبادی کے تناسب کے لحاظ سے سیمانچل کو تشفی بخش نمائندگی کہی جا رہی ہے. شام چار بجے کابینہ کی پہلی نشست ہوگی جس میں کسے کون سی وزارت دی گئی ہے، سامنے آئے گا۔

Last Updated : Aug 16, 2022, 3:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.