ETV Bharat / state

ارریہ: انٹرمیڈیٹ امتحان مراکز کا ضلع کلکٹر نے معائنہ کیا - امتحان مراکز کے سو میٹر کے دائرے میں 144 نافذ

بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ پٹنہ کے تحت ریاست بھر میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان گزشتہ تین دنوں سے جاری ہے، امتحان پورے صاف و شفاف ماحول میں منعقد ہو رہا ہے۔

The District Collector inspected the ongoing Intermediate Examination Centers in the district
ضلع میں چل رہے انٹرمیڈیٹ امتحان مراکز کا ضلع کلکٹر نے معائنہ کیا
author img

By

Published : Feb 5, 2021, 12:57 PM IST

ریاست بہار کے کسی بھی اضلاع سے کسی طرح کی کوئی بدعنوانی کا معاملہ اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔

حالانکہ چند جگہوں پر نقل کرتے ہوئے کئی طلباء کو امتحان سے باہر کیا گیا ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بورڈ اس بار پوری طرح سخت ہے جس سے بدعنوانی کا اب تک کوئی معاملہ نہیں آیا ہے۔

ارریہ میں بھی ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان بدعنوانی سے پاک لیا جا رہا ہے۔ ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے آج کئی امتحان مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔

ضلع کلکٹر شہر کے آزاد اکیڈمی آدرش مڈل اسکول الشمس ملیہ کالج، گرلس اسکول کھریا بستی، موہنی اسکول اچانک پہنچے مگر کسی طرح کی کوئی بدعنوانی نظر نہیں آئی۔ ساتھ ہی تمام مراکز پر طلباء کو سوشل ڈسٹنس اور سینیٹائزر و ماسک کا اہتمام کرتے ہوئے پایا۔

معائنہ کے دوران ضلع کلکٹر نے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو کئی ضروری ہدایات بھی دیں۔ ساتھ ہی کہا کہ کسی بھی قیمت پر سینٹر پر بغیر ماسک کے طلباء یا امتحان نگراں نہ پہنچے۔ ساتھ ہی طلباء کو اچھی طرح سے تلاشی کے بعد ہی امتحان گاہ میں داخل ہونے دیں۔

ارریہ ضلع میں اس وقت 31 مراکز پر انٹرمیڈیٹ کا امتحان چل رہا ہے۔ اب تک کل 4272 امتحان دہندگان میں 4212 شامل ہوئے ہیں جبکہ 60 طلباء غیر حاضر رہے ہیں۔ امتحان مراکز کے سو میٹر کے دائرے میں 144 نافذ ہے۔

The District Collector inspected the ongoing Intermediate Examination Centers in the district
ضلع میں چل رہے انٹرمیڈیٹ امتحان مراکز کا ضلع کلکٹر نے معائنہ کیا

حالانکہ اس دائرے کے بعد سے امتحان مراکز کے باہر گارجین حضرات کی اچھی خاصی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ضلع کلکٹر نے کہا کہ کسی بھی سینٹر پر کسی طرح کی کوئی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی، اس طرح سے اچانک معائنہ ہوتا رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.