ETV Bharat / state

بہار: آگ لگنے سے ایک ہی کنبہ کے تین افراد ہلاک - The death of three people from the same family in munger

ضلع منگیر میں واقع ایک مکان میں آگ لگ گئی جس سے ایک ہی کنبہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔

بہار: آگ لگنے سے ایک ہی کنبہ کے تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Apr 6, 2020, 1:36 PM IST

یہ معاملہ ریاست بہار کے ضلع منگیر کے تاراپور سب ڈویژن کے تحت سنگرام پور پولیس اسٹیشن علاقے کا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سنگرام پور تھانہ علاقہ کے گاؤں کہوا مشہری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ کہوا مشہری کے رہائشی بانو مانجھی کے گھر کو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ اس آگ کی وجہ سے دولیا دیوی کی موت ہوگئی۔ دولیا دیوی کے ساتھ اس کی دو پوتیا شبری اور ستی کماری سو رہی تھی جس سے دونوں کی بھی موت ہو گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد اتوار کی دیر رات ہی سنگرام پور تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی۔ آگ بجھانے کے لیے بہت کوشش کی گئی لیکن تب تک یہ تینوں آگ میں بری طرح جھلس گئے تھے۔ اسی دوران پولیس اور مقامی لوگوں نے کسی طرح گھر کے دوسرے افراد کو بحفاظت بچایا۔

مقامی انتظامی عہدیداروں نے بتایا کہ متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے گا۔ پولیس اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.