گوپال گنج کے مختلف تھانہ علاقوں سے پولیس کو دو لاش ملی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع کے کچائے کوٹ تھانہ علاقہ میں ٹاٹا موٹر ایجنسی کے پیچھے کھیت سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ہے۔
متوفی کے جسم پر زخم کے نشانات ہیں۔ متوفی کی شناخت بنگلہ کھاڑ گاﺅں باشندہ برجیش کمار کے طورپرکی گئی ہے۔
واقعہ کی مخالفت میں گاﺅں والوں نے سڑک پر لاش رکھ کر قومی شاہراہ نمبر 28 کو جام کر دیا۔ معاملے کی معلومات ملنے کے بعد پولیس کے سنیئر افسران موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ادھر ضلع کے شری پور پولیس آﺅٹ پوسٹ علاقہ کے گنیش ڈمرا گاﺅں کے نزدیک کھیت سے نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ متوفی کی عمر قریب 28 سال ہے جس کی فی الحال شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔