اسمبلی میں راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے عبد الباری صدیقی کے مختصر سوال پر شہری ترقیات کے وزیر سریش شرما کے جواب سے غیر مطمئن آرجے ڈی اور کمیونسٹ پارٹی آف آنڈیا مارکسوادی ۔ لینن وادی (سی پی آئی۔مالے) کے اراکین نے حکومت پر قصوروار بڑے افسران کو بچانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے معاملے کی ایوان کی کمیٹی سے جانچ کرانے اور پٹنہ کے اس وقت کے ڈویژنل کمشنر آنند کشور کے خلاف کارروائی کے مطالبے کو لے کر ہنگامہ شروع کر دیا۔ آر جے ڈی کے بھائی ویریندر نے کہا کہ حکومت کارروائی کے نام پر تفریق برت رہی ہے۔
بڑے افسران کو بچایا جا رہا ہے جبکہ چھوٹے افسران پر گاج گرائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مسٹر آنند کشور کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔
اس کی آر جے ڈی اور سی پی آئی۔مالے کے اراکین نے حمایت کی اور اپنی سیٹ سے کھڑے ہوکر شوروغل کرنے لگے۔ اس پر اسمبلی اسپیکر وجے کمار چودھری نے کہا کہ وزیر نے جواب کے دوران میں کہا ہے کہ اس معاملے کی جانچ ڈیولپمنٹ کمشنر نے کی ہے اور ان کی جانچ رپورٹ کی بنیاد پر قصورواروں کے خلاف کاروائی بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جانچ رپورٹ کی بنیاد پر کاروائی میں کسی طرح کی تفریق کی گئی ہوگی تووہ خود اسے دیکھیں گے۔