ETV Bharat / state

تلنگانہ: آپریشن اسمائل کے تحت بھیک مانگنے والے بچوں کو بچایا گیا - etv bharat urdu

تلنگانہ کے سیفٹی اینڈ چائلڈ ونگ سائبرآباد پولیس کی جانب سے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ان 6 بچوں کو مختلف مقامات سے بچایا گیا ہے۔

Telangana: Children begging rescued under Operation Ismail
تلنگانہ: آپریشن اسمائل کے تحت بھیک مانگنے والے بچوں کو بچایا گیا
author img

By

Published : Jul 11, 2021, 1:10 PM IST

تلنگانہ کے سیفٹی اینڈ چائلڈ ونگ سائبرآباد پولیس کی جانب سے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ان 6 بچوں کو مختلف مقامات سے بچایا گیا ہے۔ ویمن اینڈ چائلڈ سیفٹی ونگ نے اس خصوص میں اپنے ٹوئیٹر ہینڈل کے ذریعہ تفصیلات اور تصویر کو بھی پوسٹ کیا۔

ایک تصویر میں مادھاپور اور شادنگر سے بچائے گئے بچوں کو دکھایا گیا ہے تاہم ان کے چہرے بلر کردیئے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے حالیہ چند دنوں سے آپریشن اسمائل چلایا جارہا ہے، جس کے تحت بھیک مانگنے والے، بچہ مزدوری کرنے والے اور بندھوا مزدور بچوں کے ساتھ ساتھ مختلف کارخانوں اور یونٹس میں کام کرنے والے بچوں کو بچانے کا کام کیا جارہا ہے۔

ان بچوں سے بچہ مزدوری کروانے، ان سے بندھوا مزدوری کروانے اور مختلف کارخانوں میں ان سے کام کروانے والے افراد کے خلاف معاملات درج کئے جارہے ہیں۔
(یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کا اجلاس منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.